خوشخبری

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
الحمد للہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینہ میں الغزالی فورم کو یہ سعادت نصیب ہوئی کہ ''ایشیا کی عظیم درسگاہ دارالعلوم دیوبند'' کے مایہ ناز استاذ حضرت مولانا مفتی،ادیب، وقاری محمد نسیم صاحب قاسمی استاذ تفسیر وادب کے روز مرہ کا تفسیری بیان شیئر کرے. مولانا موصوف نے دو جلدوں میں منتخب لغات القرآن لکھ کر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا .مذکورہ کتاب بیک وقت انڈیا ،پاکستان اور بنگلہ دیش سے چھپ چکی ہے .مزید معلومات کیلئے مولانا کا ہی لکھا ہوا ایک اقتباس پیش خدمت ہے !

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، وَالصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی سَیِّدِ الأَنْبِیَائِ وَالْمُرْسَلِیْنَ، وَعَلٰی آلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ أَجْمَعِیْنَ۔ اب سے چار سال پہلے ۱۴۲۶ھ مطابق ۲۰۰۵ء میں میری کتاب منتخب لغات القرآن جلد اول منظر عام پر آئی تھی۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے اس کومقبولیت عطا فرمائی۔ حضرات اساتذئہ کرام نے حوصلہ افزائی فرمائی، اور دعاؤں سے نوازا۔ اور شائقینِ علوم قرآن نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور جلد دوم لکھنے کے بارے میں بہت اصرار کیا۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر واحسان ہے اس نے محض اپنے فضل وکرم سے جلد دوم کو مکمل کرنے کی سعادت عطا فرمائی۔ اللہ تعالیٰ اس کو قبولیت سے سرفراز فرمائیں۔ پڑھنے والوں کو اس سے نفع عطا فرمائیں۔ اور مؤلف کے لئے اس کو صدقۂ جاریہ اور اجرو ثواب کا ذریعہ بنائیں( آمین یاربّ العالمین اس کتاب میں راقم الحروف نے جو کچھ لکھا ہے وہ مستند مفسرین کے افادات کی روشنی میں لکھا ہے۔ اور کتابوں کے حوالے بھی درج کردئیے ہیں، تاکہ حضرات قارئین ضرورت کے وقت اصل عبارت کی طرف رجوع کرسکیں۔ منتخب لغات القرآن کی خصوصیات کو میں جلد اول میں تفصیل سے لکھ چکا ہوں۔ جو صاحب اس کی خصوصیات کو دیکھنا چاہیں، وہ جلد اول کے مقدمہ میں ملاحظہ فرمالیں۔ میں نے ترجمۂ قرآنِ کریم حضرت مولانا نیاز احمد صاحب اعظمی رحمۃ اللہ علیہ سابق استاذ جامعہ احیاء العلوم مبارک پور اعظم گڑھ اور تفسیر جلالین حضرت مولانا محمد عمر صاحب اعظمی رحمۃ اللہ علیہ سابق استاذ جامعہ احیاء العلوم مبارک پور اعظم گڑھ اور تفسیر بیضاوی حضرت مولانا عبد الاحد صاحب دیوبندی رحمۃ اللہ علیہ سابق استاذ تفسیر وحدیث سے پڑھی ہے، میں دل سے دعا کرتا ہوں کہ میرے تمام اساتذئہ کرام اور میرے والدین محترمین اور میرے بھائیوں اور بہنوں اور میرے تمام معاونین اور محسنین کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت دونوں جہان میں کامیاب فرمائیں اور اپنی شان عالی کے مطابق جزائے خیر عطا فرمائیں۔ آمین یا ربّ العالمین۔
وَمَا تَوْفِیْقِیْ إِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ، رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّکَ أَنْتَ السّمیع العلیم



محمد نسیم بارہ بنکوی
استاذ تفسیر وادب دارالعلوم دیوبند
ضلع سہارن پور ، یو،پی، انڈیا
 

بے باک

وفقہ اللہ
رکن
جناب استاذ حضرت مولانا مفتی،ادیب، حافظ وقاری محمد نسیم صاحب قاسمی صاحب کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے قیمتی علم سے الغزالی کو سرفراز کیا ہے ، اور یہ الغزالی والوں کی خوش قسمتی ہے ، اور ہماری بھی کہ ہمیں ایک قابل استاذ سے تفسیر سمجھنے کو مل رہی ہے ،
جزاک اللہ اور اللہ تعالی اس مساعی کو قبول فرمائیں ،
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top