زمین والوں پر رحم کرو تو آسمان والا تم پر رحم کرے گا

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ایک حدیث شریف میں سید الکونین صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد منقول ہے . جو روئے زمین میں دوسروں کے ساتھ رحم وکرم کا معاملہ کرتا ہے تو اسکے ساتھ آسمان والا رحم وکرم کا معاملہ کرے گا . ،اور صلہ رحمی کا معاملہ کرنا نہایت خوش نصیبی کی چیز ہے ، رحم وکرم کرنے کی صفت اللہ کی صفتِ رحمت کا ایک جزء ہے .جو شخص رحم وکرم کی صفت کو اپنے ساتھ جوڑلیگا اللہ بھی اسکے ساتھ ایسا ہی صلہ رحمی کامعاملہ کرے گا،اور اسکو اپنی صفت ِرحمت کے ساتھ جوڑ دے گا ،اور جو شخص اپنے اندر سے اس صفت کو ختم کرے گا اور رشتہ داروں اور اعزہ کے ساتھ صلہ رحمی کو چھوڑ کر قطع تعلق اور قطع رحمی کا سلسلہ جاری کرے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اسکو اپنی صفت ِ رحمت سے منقطع کرکے دورپھیکنک دے گا .حدیث شریف ملا حظہ فر مایئے.
حضرت عبد اللہ بن عمر وبن عاص رضی اللہ عنہ فر ماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دنیا کے اندر لوگوں کے ساتھ رحم وکرم کرنے والوں کے ساتھ رحمٰن بھی رحم وکرم کا معاملہ کرے گا .لہذا زمین میں رہنے والوں کے ساتھ ہمدردی اورصلہ رحمی کرو آسمان والے تمھارے ساتھ رحمت وشفقت کا معاملہ کریں گے ،اور رحمت وہمدردی ،اللہ تعالیٰ کی صفتِ رحمت کا ایک جزء ہے ، جو شخص اس کو اپنے ساتھ جوڑے گا ،اللہ تعالیٰ اسکو اپنی رحمت سے جوڑ دیگا اور جو شخص اسکو اپنے سے کاٹ کر الگ کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو اپنی رحمت سے کاٹ کر دور کر دیگا .
 
Top