آدھا آدمی آدھا درخت

بے باک

وفقہ اللہ
رکن
گھٹنے پر تل کاٹنے کے باعث مچھیرے کی زندگی عجیب بن گئی .

tree_man_01.jpg
انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک غریب مچھیرے کی زندگی عجیب قسم کی بیماری کی وجہ سے مشکل گزر رہی تھی جس کے باعث نہ صرف اسے کھانے پینے میں مشکلات کا سامنا تھا بلکہ اسے آدھا انسان اور آدھے درخت کے نام سے یاد کیا جارہا تھا اور اس کے اپنے گاؤں میں لوگ اسے عجیب و غریب نظروں سے دیکھتے ہیں کچھ لوگ اسے بد دعا کی بدولت قرار دیتے ہیں جبکہ بعض اسے بیماری قرار دیتے ہیں -

tree_man_02.jpg
40 سالہ دیدی کوسورا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے کم عمری میں اپنے گھٹنے پر لگا تل کاٹا تھا جس کے بعد اس کے جسم خصوصا ہاتھ اور پائوں عجیب و غریب قسم کی بیماری کا شکار ہوگئے اور ہاتھ اور پائوں درخت کی طرح جڑیں پیدا کرنے اور پھیلنے لگے یہ جڑیں اس کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر بھی ہیں تاہم سب سے زیادہ ہاتھ اور پاؤں اس سے متاثر ہیں جس کے باعث اس کی زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہیں اور ایک جگہ بیٹھ گیا اور اس بیماری کے باعث نہ صرف اس کا روزگار ختم ہوگیا بلکہ اس کی اپنی بیوی بھی اسکا ساتھ چھوڑ گئی _ نامساعد حالات نے دو بچوں کے والد کو علاقے میں لوگوں کی تفریح کیلئے بنائے جانیوالے تھیٹر شو میں اپنے آپ کو دکھانا شروع کردیا جس سے اس کی زندگی کا کاروبار چل نکلا اور مختلف علاقوں سے لوگ اس عجیب و غریب شخصیت کو دیکھنے کیلئے ٹکٹ خریدنے آتے تھے-

tree_man_05.jpg
کچھ عرصہ قبل ایک چینل پر اس کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں اس کی عجیب و غریب شخصیت اور زندگی کا احاطہ کیا گیا رپورٹ کی دنیا بھر میں آن ائیر جانے کے بعد امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر گیسپری کو اس کی طرف متوجہ کیا جس نے جکارتہ کے نواح میں رہائش پذیر دیدی کا دورہ کیا ابتداء میں ڈاکٹر گیسپری کا خیال تھا کہ دیدی ایڈز کے جراثیم کا شکار ہے
tree_man_09.jpg
تاہم مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس کا خیال غلط ثابت ہوااور اس کا کہنا ہے کہ اس کی امیون سسٹم میں کچھ گڑ بڑ ہوگئی ہیں جس کے باعث اس کے جسم کے خلیے عجیب طرح سے پھیل رہے ہیں اس کا کہنا ہے کہ اس عجیب و غریب قسم کی بیماری کے علاوہ اسے کوئی اور تکلیف نہیں اور وہ نارمل زندگی گزار رہا ہے-
ڈاکٹر گیسپری نے مزید بتایا کہ اس طرح کے کیسز ایک ملین میں ایک ہوتے ہیں اور اس بیماری کے خاتمے کیلئے اب میں اسے روزانہ کی بنیاد پر وٹامن اے کی انجکشن لگاؤں گا جس کے باعث جسم پر تل بڑھنے کی رفتار میں کمی آئیگی اور اگلے چھ ماہ سے ایک سال کے دوران اس کی زندگی نارمل ہو جائیگی کیونکہ تل کم سے کم ہو جائیں گے ڈاکٹر گیسپری نے مزید بتایا کہ بڑے بڑے تل سرجری کے ذریعے ختم کئے جائیں گے اس نے مزید بتایا کہ اس نے اپنے کیرئیر میں ایسا کبھی نہیں دیکھا تھا
سرجری کے بعد اس کی حالت دیکھیے ،
tree_man_wooden_04.jpg
tree_man_wooden_03.jpg
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شکریہ اس دردناک شیئرنگ پر

نہا یت عجیب وغریب
اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فر مائے
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
اور ہم انسان اتنے ناشکرے ہیں سر میں بھی درد ہو تو کیسے موڈ خراب رہتا ہے کبھی اللہ کا شکر ادا نھی کرتے اللہ جی نے ہم سب کو کتنا پیارا اور مکمل انسان بنایا ،چاچاجی اپکے اس ویڈیو سے بہت سے لوگوں کو اللہ سے سوری بولنے کا موقہ ملے گا اور وہ اللہ کا شکریہ ضرور ادا کرے گا
بہت بہت شکریہ اچھے سے پوسٹ کے لیے


 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
واقعی ایسے واقعات سے انسان کو اللہ تعالیٰ کی انعامات کا احساس ہوتا ہے. اللہ ہمیں معاف فرمائے. آمین
 

نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن
اللهم لك الحمد حتى ترضى ولك الحمد إذا رضيت ولك الحمد بعد الرِّضـا..
اللهم لك الحمد حتى ترضى ولك الحمد إذا رضيت ولك الحمد بعد الرِّضـا..
اللهم لك الحمد حتى ترضى ولك الحمد إذا رضيت ولك الحمد بعد الرِّضـا..

آمین
آمین
آمین​
 
Top