کتاب کو سکین کرکے پی ڈی ایف میں کنورٹ کرنا،Scan Book to PDF File

imani9009

وفقہ اللہ
رکن
ایک عدد سکینریااچھے کیمرہ والا موبائیل

سافٹ وئیر

ارفان ویو

Irfanview

Plugins

اڈوب آکروباٹ(لائنس شدہ یا کوئی کریکڈ ورژن،بازار سے بھی مل سکتا ہے)

سکینر سے سکین کرنے کے لیے کتاب کی جلد کو کھول لینا بہتر ہے کیونکہ اگر جلد کھول لی جائے تو پیچ کنارے سے بھی صحیح نظر آئے گا جب کہ بغیر جلد کھولے کنارے سے امیج بلر ہوسکتا ہے۔

سکینر کی مدد سے سکین کا فائدہ بنسبت موبائیل کیمرہ سے زیادہ ہے۔ البتہ موبائیل اگر اچھے کیمرہ والا ہو تو کام آسان ہو جاتا ہےکیونکہ جلد کو کھولنا نہیں پڑتا۔ موبائیل سے تصویر کھینچتے وقت فیش لازمی آن کریں اور موبائیل سے تصویر کھینچتے وقت کتاب ایک ہموار جگہ ہونی چاہیے اور تصویر بھی ایسے طریقے سے لیں کہ فلیش درمیان میں آئے۔ موبائیل سے اگر دن میں سورج کی روشنی میں تصاویر لی جائیں تو رزلٹ زیادہ بہتر آئے گا کیونکہ اس میں فلیش چلانے کی ضرورت نہیں پڑتی اور فلیش کی وجہ سے درمیان میں الفاظ تھوڑے خراب ہو جاتے ہیں

سکینر سے سکین کے وقت رزولیش 300 ڈی پی آئی یا اس سے زیادہ رکھیں تاکہ امیج زووم کرتے وقت بلر نہ ہو۔سکین کرنے کے لیے کوئی سافٹ وئر بھی استعمال کرسکتے ہیں اور امیج کلر ہو یا بلیک اینڈ وائٹ کوئی مسئلہ نہیں۔ البتہ ہم بعد میں اسکو بلیک اینڈ وائٹ ہی کریں گے۔

یا درکھیں اگر آپکے امیجز کے ڈی پی آئی ایک نہ ہوئے تو پی ڈی ایف میں کوئی پیچ بڑا اور کوئی چھوٹا آئے گا۔

سار ے سکین امیج ایک فولڈر میں ہونے چاہییے۔تاکہ اس پر کام کرنا آسان ہو۔اگر کسی امیج میں کوئی ایڈٹ کرنا ہو تو اس سٹیج پر ایڈٹ کیا جاسکتا ہے۔

ہم ارفان ویو کو استعمال کرتے ہوئے ایک امیج جس کا سائز3 ا یم بی تک ہوگا اسکا سائز 50 سے 60 کےبی تک کنورٹ کر سکتے ہیں۔ ارفان ویو کی مدد سے امیج کو بلیک اینڈ وائٹ (مونوکروم) فارمیٹ میں کنورٹ کر یں گے۔ ارفان ویو کو پلگ انز کے ساتھ انسٹال کر لیں اور اسکے پلگ انز اسی آرکیٹیکچر کے ہونے چاہییں مطلب اگر آپ نے 64بٹ انسٹال کیا ہے تو پلگ انز بھی 64 بٹ ہونے چاہیں۔

ارفان ویور کھولیں اور کسی ایک امیج کو سیمپل کے طور پر اوپن کریں، پھر امیج مینوں میں کلر کرکشن میں جائیں اور کنٹراسٹ میں 127 لکھ کر اپلائی ٹو اورجنل کر دیں۔ کنٹراسٹ 127 کرنے کا مطلب ہے کہ امیج بلیک اینڈ وائٹ ہو گیا۔ اسکے بعد برائٹنس کی باری ہے، کیونکہ بعض اوقت تو برائٹنس کی ضرورت صرف امیج کو شارپ کرنے کے لیے ہوتی ہے اور بعض اوقات امیج پر موجود بلیو کلر ختم کرنا ہوتا ہے، اور برائٹنس کے سلائڈر کو آگے یا پیچھے آہستہ سے کرکے پھر اپلائی ٹو اورجنل بھی کرتے جائیں اور چیک کریں کہ امیج کہاں پر سیٹ ہوتاہے۔یہ ویلیو پلس یا مائنس دونوں میں ہوسکتی ہے،اگر کوئی غلطی ہو گئی ہو جس سے امیج خراب ہو جائے تو امیج ری اوپن کر لیں۔
y4m-WhIkdvAvxM2GF921Mb5VFj7mCnHMOVO7kWzIc-Hvfg1VuiMvg5qAxTkej874mLgyshAGY5tXXOKblcZS1nB5LMNe-uTn5NKSH0BFbcDhoEOxubX_zuUI3xHS3MAe67PuWQpFtgC7ihi5E0EAsRZebLI50tLZfkUL-RsY-e7wJcS3Y4nH5N6RF9pTzuVatqsK5HX5cMdJLGRvag-FcoI8A


y4mF06j7RsmfhOqnQzAMTY5BLjmxa0o-P_3Efwwz1Jo50RrzbNt4MHQhPQVV0kWzCdvxP4cb7JW6fdINlq3CiZCA-wYSj_G00CuzHVFQwZSk4Y2gvb-w0MrZcyw3JeJWbHZQ8ZlIeTFCPuG_F-lzM6U5jnzGkoPyV6tHfpJXos38Bdcy0ZxB4uv9ee_wh9cteFW3cp4WOavfTYTW89YwlyjYQ


y4m_-ZILXviYlNOcEovmPEIlc8om08sWIOEfOLO1-R8P9njmFrQ_A6be4KDw8HszNbNjnagu6N7S4CMEez4DA5jkIpUtcZtfbHvqaHkEgdoPmeNAYnyTJb3Rwx6bool2VPKOY-8-l4X0AllkEJhOzIHRqmZXRCs9UDdqxcQuk3khD9gxXUzVx5Kmry729aQ-xQf2EHunpOST6LH9-oZ5pWaXQ

اس سیمپل میں 95 پر امیج سیٹ ہوگیا،یہ امیج موبائیل کیمرہ سے فلیش اون کرتے ہوئے لیا گیا ہے۔
اس ویلیو کا استعمال دھیان کے ساتھ کریں کیونکہ آگے تمام امیجز اسی کے مطابق سیٹ ہونگے ، اگر امیجز میں روشنی کا بھی فرق ہوگا تو فائنل امیجز خراب ہو سکتے ہیں

اب ارفان ویور میں فائل مینیو میں بیچ کنورژن پر کلک کریں۔ اور پھر بروز کرکے اسی فولڈر میں جائیں اور پھر تمام امیجز کو ایڈ کردیں۔ اور اسی امیج فولڈر کی طرح ایک اور نیا فولڈر اسکے ساتھ ہی بنا لیں۔ اور پھر آوٹ پٹ ڈائرکٹری میں اسی فولڈر کو سیلکٹ کرلیں۔ یہ نیا فولڈر اس لیے بنایا ہے تاکہ اگر امیج میں کوئی مسئلہ ہو تو اس کو درست کیا جا سکے۔
y4m8RzdHCxvoGzvbynbvR2gqwJNROK7vsiPgqlYTkO3uL_6NKAabCc7rLjx-LxuHxlpJWX_xfsB_O6KB8oqFgFdVUbvZzxPEVv9NFurTOVVdFngAUsEhcC9V9jhCGpz04awshf65a1xOK43AKnI6ByU7Z0ZDm9jHlq5L3dYShlSDwRS6pSuPqNnnJhkdTNla42IYAurEN73kxRwJjRY2i0-MA

اسکے بعد آوٹ پٹ فارمیٹ میں ٹی آئی ایف سیلکٹ کریں۔ اور پھر آپشنز میں سے سی سی آئی ٹی فیکس 4 سیلکٹ کریں۔ یہ اصل میں جے بی آئی جی 2 فارمیٹ ہے جو مونوکروم امیج کو 1 ایم بی سے 50 -60 کے بی تک کمپریس کر سکتاہے

y4mVaCe-YRrn8IVkqHvFInoz-oyNC42C9L7vE17GUnS0H4oWUvkQEONdSGKxd3mNSFFJ-am6YJul9BxPA8F_Qvb707TEtN3I5t26TEHg8h5-JIkf3_PMwTXHmkU57kqljF-QJ4o6Pme_YyBr64thoYQ_E1_S1T15KI1ARop_f4bcmG87_cZKqzpBc4FPqYNMXAQD0KfZGPvWT6owBEc_lAp7g

اسکے بعد آپ ایڈوانسڈ آپشنز کو چیک کریں اور ایڈوانسڈ بٹن پر کلک کریں۔
y4mAOPcgr1qwMy_i7vSrz2k7-OpkGiLzg0mQqLFGFO5q5NCB3Jn80ZHUX2m1YPVpGjyXx7Aa0v4RJ4fHnTvNklSikXOH9Hy-eXjVwD1xKInZREk84YJMm0RA8hZDXCvsjJH3p0z-YQIcZI5XveOjRRtC9oSZ7vDTHR1ZUPZxwzeIR4QMVbg5bDC3gFvmmmuLz_xbIA10qSvNlQd93T_BEKA_g


اسکے بعد آپ برائٹنس کے چیک باکس کو چیک کریں اور آپشن میں (وہی برائٹنس لکھیں جو ابھی سیٹ کی ہے)لکھیں۔

پھر آپ کنٹراسٹ کے چیک باکس کو چیک کریں اور آپشن میں 127 لکھیں۔

y4mLlBOevVQWZwiR92qy1uVBQ8Q72O2NSAu6adzdAXJSr_ipxag1J212UniqislOERNuk3fY8qQaP0KgyVOG8aJ5nyKE_-JbEDV3oJ6rlespqdeaZE4j5VzJhWx-KnFoQxa9A7QbUTUFo5W89rujyU6QUZOkZ-WNQkEysaWPHnc31bBmUoQXbSYsGap4l0hT84Gn1RoeZtxaLFaBcVVgQ_uzw

اسکے بعد آپ اوکے پر کلک کریں اور پھر پہلے والی سکرین پر سٹارٹ بیچ پر کلک کریں ۔

امیجز کنورٹ ہونا شروع ہو جائیں گے۔

جب کنورٹ ہو جائیں تو پھرتما م فائلز کو سیلکٹ کرکے رائٹ کلک آپشنز میں سے کلک کریں۔ اسکے بعد کمبائن فائلز ان اکروباٹ کلک کریں
y4mOliF78ElVoHKbrpafE8scy1YHH_S44_FJFoLlJGFEPGpnAbFcqKCjKWhBnkdeoQ1qmnZxrCYJTOrQ_jhtvua-biTeOBj4zcX9Eleg9cpzD33NDTMZVWaYqJW9wpxAOXHdPRyLRrGEvioi6yuVOSzTSdQfwOmReB_lxL81wxQiQ_SnaKwH73jETl96_hI3EQj4t8AWvbypzznL7Fm2cTEVg


اسکے بعدکمبائن فائلز پر کلک کریں۔

y4mHfgcbpvt6P25UChEscbyNPTP7xoLlhNj-9xPMGlGbpWyZ6Jb4U2feUml74jYQq9p0uDsPBWMabQD4tWG7Sn-wdZJkiLusDQ5XGDVJAXAgKcCf7Ayhx-yYb3vH9TMFFVM1hLFcCoFbt3L-aSWo3j4nXE1gWw8fYzoWm5f6Gyqlf2CSsVvgT8zedSZCgkEQQgb5fIuobCZN7dsfw3nAPrsXQ

ایڈوب اکروباٹ فائلز کو کمبائین کرنا شروع کردے گا۔ تھوڑے انتظار کے بعد آپ کی فائل تیار ہوجائے گی۔اور ایڈوب بائنڈر 1 کے نام سے فائل کھول دے گا۔ اسکو آپ اپنی مرضی سے کسی بھی فولڈر میں سیو کرلیں۔

آپ اپنی سکین بک کا فولڈر کا سائز دیکھیں تو وہ اگر 1 جی بی ہے تو اس فائل کا سائز صرف 20-30 ایم بھی ہوگا اور زووم کوالٹی بھی زبردست ہوگی۔ اب آپ اس فائل کو کسی بھی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پر آسانی سے اپلوڈ کر سکتے ہیں

یہ آرٹیکل پی ڈی ایف میں سیو کریں۔ڈاونلوڈ
 
Last edited:
Top