کڑ ک روٹی

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
ایک ڈاکٹر نے مریض سے پوچھا جناب آپ کے تین دانت کیوں ٹوٹ گے
مریض جناب بیگم نے کڑ ک روٹی بناٰ ی تھی
ڈاکٹر تم نے انکار کردینا تھا

مریض لمبا سانس کھینچ کر جی انکار ہی کیا تھا یہ سب اسی کا نتیجہ ہے
جی ہاں میاں بیوی کا رشتہ محبت پیار کا ہے جسطرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیوی کے حقوق بیان کئے ہیں اسی طرح خاوند کےحقوق کو بھی بیان کیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا کیا میں تمھیں جنتی عورتیں نہ بتاوں صحابہ نے عرض کی جی یارسول اللہ آپ نے فر مایا محبت کر نے والی زیادہ بچے جننے والی جب شوھر ناراض ہو جاے تو یہ شوھر سے کہے میرا ہاتھ آپ کے ہاتھ میں ہے میں اسوقت وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گی جب تک آپ راضی نہ ہو جائیں ( طبرانی) ایک شخص اپنی بیٹی لیکر دربار رسالت میں آے اور عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری بیٹی شادی سے انکاری ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے باپ کی بات مان لو
کہنے لگی آپ مجھے پہلے یہ بتائیں شوھر کا حق کیا ہے
آپ نے فرمایا اگر شوھر کو کوئی زخم ہو خون یا پیپ نکلے اور بیوی اسے نگل لے تب بھی اس نے شوھر کا حق ادا نہیں کیا (رواہ البزار باسناد جید ) ہمارے ہاں میاں بیوی کو گاڑی کے دوپہیے قرار دیا جاتا ہے پہیے تو ٹھیک ہیں جب دونوں برابر ہوں ایک ٹر یکٹر کا دوسرا موٹر سائیکل کا ہو تو گاڑی الٹ جاے گی
میاں کو بیوی اور بیوی کو میاں کا خیال رکھنا چاہے تو گاڑی چلتی رہے گی وگرنہ الٹ بھی سکتی ہے
 
Top