تبلیغی جماعت کہتی ہے کہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر بھی جہاد فی سبیل اللہ ہے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
فی سبیل اللہ کا مفہوم اولی تو جہاد فی سبیل اللہ ہے، مگر ثانوی درجہ میں اخلاص کے ساتھ اصولِ شریعت کے موافق کی جانے والی دین یا علم دین کے تحصیل وحصول کی دوسری محنتیں بھی اس میں شامل ہیں

ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد میں گرنے والے خون اور اللہ کی خشیت سے نکلنے والے آنسو دونوں کا درجہ برابر بتلایا ہے

لیس شيء أحب إلی اللہ من قطرتین وأثرین قطرة دموع من خشیة اللہ وقطرة دم یہراق في سبیل اللہ الحدیث مشکاة: ۳۳۳۔

ایک دوسری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دین پھیلانے اوردین پر عمل کرنے کی مقامی جد وجہد اور اتباع شریعت کی راہ میں مجاہدہٴ نفس کو جہاد اکبر سے تعبیر فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا:

رجعنا من الجہاد الأصغر إلی الجہاد الأکبر۔


واللہ تعالیٰ اعلم
 
Top