وَن پیک ڈاکٹر

  • موضوع کا آغاز کرنے والا پیامبر
  • تاریخ آغاز
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
بوقتِ عصر ہم نے ٹی وی پر ایک ڈاکٹر دیکھا
بڑا سا پیٹ نیچے کی طرف محوِ سفر دیکھا

بھرے بازو، چوڑا سینہ اور حسیں سِکس پیکس
نہیں دیکھے، اگر دیکھا تو ہم نے "چربی گھر" دیکھا

خرابی شکم سیری کی ہمیں بتلا رہے تھے وہ
صحت ہے تھوڑا کھانے میں ہمیں سمجھا رہے تھے وہ

بدلنا پہلو بھی ان کے لیے اِک کارے دارد تھا
مگر "پھرتی" کے موضوع سے نہیں ہٹ پارہے تھے وہ

"اگر ہونا ہے ہلتھیئر، (1) تو آئل سے کرو پرہیز"
یہ کہہ کر روغنی سی ناک کو سہلا رہے تھے وہ

1
) Healthier

از: پیامبر
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
محمد شہزاد حفیظ نے کہا ہے:
آپ ایسے ڈاکٹر کے پاس گئے ہی کیوں تھے ؟

[]--- :-(||> '+_+

میں گیا نہیں، ٹی وی پر دیکھا اس کو۔۔۔
 
Top