میگا ویڈیو اب مکمل آپ کی دسترس میں۔۔۔!۔

  • موضوع کا آغاز کرنے والا پیامبر
  • تاریخ آغاز
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
”میگا ویڈیو “ ویڈیو ہوسٹنگ کی بڑی ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ اس سے ڈاؤن لوڈنگ شروع کی جائے تو عموماً ہونہیں پاتی۔ اس کی وجہ اس کے عجیب و غریب قواعد ہیں،
1۔ بھلے آپ کی نیٹ اسپیڈ اچھی ہو، مناسب بینڈوڈتھ نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو اچھی ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ نہیں ملے گی، مثلاً دوسری ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈنگ کرتے ہوئے آپ کے پاس 600 پلس کے بی پی ایس، آتے ہیں تو میگا ویڈیومیں اسپیڈ بمشکل 100 سے جائےگی۔

2- دوسرا اصولِ فضول ان کا یہ ہے کہ اگر آپ کی ڈاؤن لوڈنگ مثلاً 30 منٹ میں پوری ہوجائے تو ٹھیک ورنہ اس کے بعد ڈاؤن لوڈنگ رک جائے گی اور پھر آپ ریزیوم نہیں کرسکتے۔ نئے سرے سے کریں یا پھر چہرے پر 12/24 (آپ کے موڈ کے اوپر) بجا لیں۔
اگر آپwww.debridmax.com میں جاکر اکاؤنٹ بناتے ہیں اور ایک معتد بہ عمل سے گزرتے ہیں تو آپ معمول کی تیز رفتاری سے ڈاؤن لوڈنگ کرسکتے ہیں۔ وہ بھی ریزیومنگ کی سہولت کے ساتھ کسی بھی وقت، تین مختلف معیار کی ریزولوشنز کے ساتھ۔
ان دوستوں کا کیا کروں جو اکاؤنٹ کا نام سنتے ہی تھریڈ پیج کلوز کردیتے ہیں، اللہ کرے ان کے لیے کوئی سائٹ آجائے جس میں اکاؤنٹ بنائے بِنا سب کچھ جادوئی چھڑی کی بنیاد پر ہوجایا کرے۔
میگا ویڈیو سائٹ سے ویڈیو کا لنک ایڈریس بار سے کاپی کریں، یعنی ویڈیو چلنی شروع ہوجائے تو ایڈریس بار سے لنک کاپی کرلیں۔
ڈیبرڈ میکس میں جائیں، سب سے پہلے ان فلیگس میں سے انگلش فلیگ سیلیکٹ کرلیں، کیوں کہ سائٹ کسی اور زبان میں ہے۔ اکاؤنٹ بنائیں، Downloaders پرکلک کریں۔
کاپی کیا ہوا لنک نیچے دیئے گئے بوکس میں پیسٹ کرکے Unristrict It پر کلک کردیں۔ آپ کے پاس تین لنکس آئیں گے،
Direct Link
Direct Link FLV
Stream FLV
Direct Linkپر رائٹ کلک کریں اور Download with IDM کردیں۔ یا پھر نچلے دونوں لنکس سے آن لائن ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

اس مضمون کو تصویری شکل میں دیکھیں
تصویر 1
تصویر 2
 
Top