عنوان:كیا كوئی صحابی ہندوستان كے تھے؟

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سوال: کیا کوئی صحابی ہند یعنی(ہندوستان) سے تھے ۔ ان کا کیا نام تھا؟

جواب نمبر: 60015528-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

بسم الله الرحمن الرحيم



Fatwa : 104-56/B=02/1442

صحیح روایت کے مطابق کوئی ہندوستانی آدمی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آپ سے ملاقات کرکے آپ پر ایمان لانے والا معتبر تاریخ میں نہیں ملتا ہے۔ ”بابا رتن“ ہندی کے بارے میں جو باتیں ملتی ہیں کہ وہ ہندوستان سے مدینہ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی اور بہت ساری حدیثیں ان سے روایت کی ہیں۔ اس دعویٰ کو بالکل جھوٹ ، غلط اور افتراء بتایا گیا ہے۔ اور علامہ ”ابن حجر عسقلانی“ نے ”بابا رتن“ کو کذّاب ، دَجّال بتایا ہے۔ اور صراحت کے ساتھ لکھا ہے کہ اس نام کا کوئی صحابی نہیں ہوا ہے۔ (ملاحظہ فرمائیں لسان المیزان ابن حجر ، ص: ۴۵۷سے ص: ۴۶۴تک)۔ اسی طرح ”ملا علی قاری“ نے ”شرح نخبة الفکر کی شرح“ میں اس کی سخت تردید فرمائی ہے یعنی اس نام کا کوئی صحابی نہیں ہوا ہے اور جو روایتیں اس کی طرف سے بیان کی جاتی ہیں وہ سب من گھڑت ہیں اور جھوٹ ہیں۔ (ملاحظہ : ص: ۵۹۳و ص: ۵۹۴)۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
 
Top