محترمہ زنیرہ عقیل صاحبہ کو ناظم بننے پرمبارک باد

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ایڈمن صاحب کے نام سے دھمکاتے رہتے ہیں تو وقتی طور پر سر تسلیم خم تو کرنا ہی پڑے گا پھر بعد میں موقع ملا تو سارا حساب چکتا کر دینگے
میں نے بڑے بوڑھوں سے سنا ہے جو گرجتے ہیں وہ بر ستے نہیں۔
 
Last edited:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
ایڈمن صاحب کے نام سے دھمکاتے رہتے ہیں تو وقتی طور پر سر تسلیم خم تو کرنا ہی پڑے گا پھر بعد میں موقع ملا تو سارا حساب چکتا کر دینگے
اب ایڈمن نے ہمیں ہی یہاں کا سالار اعظم،منتظم اعظم،سلطان اعظم سب ہمیں بنادیا ہے۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ہم جیسے غرباء کو ٹھوکر پر رکھنے والے فرمانرواﺅں کے عدل و جدل‘ خلوت و جلوت‘ عشق و محبت‘ فیاضی و پرکاری اور جلال و جمال کے نادر اور اچھوتے قصے سن اور پڑھ کر ظلِ الٰہی بننے اور کہلانے کی نفسانی خواہشات کے اسیر انسانوں کو ہمارے محترم محمد داؤد الرحمٰن صاحب کے اس اعلان سے بہت حوصلہ مل چکا ہوگا۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
امور سلطلنت سنبھالنے آجائیں اب

بھیگی ہوئی آنکھوں کا یہ منظر نہ ملے گا
گھر چھوڑ کے مت جاؤ کہیں گھر نہ ملے گا

پھر یاد بہت آئے گی زلفوں کی گھنی شام
جب دھوپ میں سایہ کوئی سر پر نہ ملے گا

آنسو کو کبھی اوس کا قطرہ نہ سمجھنا
ایسا تمہیں چاہت کا سمندر نہ ملے گا

اس خواب کے ماحول میں بے خواب ہیں آنکھیں
جب نیند بہت آئے گی بستر نہ ملے گا

یہ سوچ لو اب آخری سایہ ہے محبت
اس در سے اٹھوگے تو کوئی در نہ ملے گا
 
Top