اذکار حدیث

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اذکار حدیث​

سارے گناہ معاف ہو جائیں گے.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فر ماتے ہیں کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا کہ جو شخص ایک دن میں ایکسو مرتبہ ''سبحان اللہ وبحمدہ'' کہہ لے گا اس کے سارے گناہ معاف ہو جائیں گے اگر چہ وہ دریا کے جھاگ کے برابر کیوں نہ ہو (صحیح البخاری)

جنت کا خزانہ
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا کہ کیا میں تمہیں جنت کے خزانہ والا کلمہ نہ بتا ؤں میں نے کہا کیوں نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ضرور بتائیں . فر مایا وہ کلمہ لا حول ولا قوۃ الا با اللہ ہے .(صحیح البخاری)

رات میں حفاظت کا عمل
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فر ماتی ہیں ، جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بچھونے پر جاتے تو سونے سے پہلے تو اپنے ہاتھوں پر پھونکتے معوذات ( قل اعوذ برب الفلق .قل اعوذ برب الناس ) پھر دونوں ہاتھوں کو اپنے سارے بدن پر پھیر لیتے .(صحیح البخاری)

 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
اللهم اجعل القرآن العظيم
ربيع قلوبنا و نور صدورنا
و جِلاء همّنا و ذهاب غمّنا

جزاك الرحمن الجنة
 
Top