ہر شخص عالم اور مفتی

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آج کل ہر شخص ایک عالم اور مفتی ہے۔
جس کے پاس جدید موبائل ہے وہ عالم بھی ہے اور مفتی بھی وہ ہر معاملے کو گوگل پر سرچ کر لیتا ہے اور اپنے طور پر ہر بات کا جواب نکال کر جو اس کی نظر میں درست ہے بحث مباحثے میں پیش کرتا ہے۔
اور یہاں تک کہ ہمارے علماۓ کرام صاحبان اور مفیان کرام صاحبان کو بھی خاطر میں نہیں لاتے۔

کل فارغ وقت میں لڑکیوں کی ایک محفل میں بیٹھنے کا اتفاق ہوا۔ بہت گرما گرم بحث مباحثہ چل رہا تھا۔ وفاق المدارس سے بنوری ٹاؤن اور جامعتہ الرشید کی علیحدگی اور اپنا بورڈ تشکیل دینے کے علاوہ تبلیغی جماعت میں رائیونڈ مرکز کی علیحدگی پر بحث جاری تھی۔

میرے خیال میں سیاست دانوں کا مباحثہ سیاست دانوں سے ، وکلاء کا وکیلوں سے اور ڈاکٹروں کو ڈاکٹر سے ہو تو سمجھ میں آتا ہے لیکن ہم جیسے کم علم اگر علماء پر بحث مباحثہ کریں یا ان پر الزامات لگا کر ان کی تضحیک کریں یہ ہمیں زیب نہیں دیتا۔ یہ علماۓ کرام کی باتیں ہیں ان کو کرنے دیجیے۔ جو بھی ہو وہی اچھا حل نکالنے والے لوگ ہیں ہم کم علموں کو اس قسم کے مباحثوں سے دور رہنا چاہیے۔

زنیرہ گل
3-6-21
 
Top