شیطان

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
خدا کے نام سے رحمن ہے جو رحم والا ہے

شیطان

بہت کمزور ہیں شیطان کی چالیس یقیں جانو
خدا کی راہ میں شیطان کے ساتھی سے لڑجاؤ

یہ مئے نوشی یہ جوا کھیلنا یہ پھیکنا پا نسے
یہ ہیں سب شیطانی بچو لوگو سدا ان سے

یہ ہیں شیطاں ہے تمہارے واسطے کتنا بڑا فتنہ
جو جنت سے تمہارے باپ کو ماں کو نکلوایا

کہا شیطان نے انساں کو کو سجدہ کر نہیں سکتا
جسے رب نے سڑے گارے کی مٹی سے کیا پیدا

کہا اللہ نے روزِ جزا تک تجھ پہ لعنت ہے
تری خواہش ہے تو روزِ جزا تک تجھ کو مہلت ہے

میں دنیا کو ترے بندوں کی آنکھوں میں کھپاؤں گا
ترے ہر عام بندوں کو میں بھٹکا کر ہی چھوڑوں گا

جو سر کش ہیں یہاں شیطاں کے کہنے میں آتے ہیں
دکھاتا ہے وہی جو راستے دوزخ کو جاتے ہیں

بچانا اے مرے اللہ شیطانوں کی باتوں سے
بچانا اسکی قربت سے بچانا تو فسادوں سے

نظر انداز تم کرتے رہو اسکی شرارت کو
بڑی نرمی سے ان کی ہر برائی دور تم کردو

جو زانی مرد یا عورت ہو مارو اس کو سو دُرے
نہ ہو نرمی کوئی اللہ کے قانون کے آگے

کوئی الزام اک معصوم عورت پر اگر تھوپے
گواہی چار لائے ورنہ اسّی کھائے وہ دُرے

جو اس کے بعد تو بہ اور جو اصلاح کر لے تو!
خدا ہے رحم والا بخش دے گا ان خطاؤں کو

نہ ہونا راہ شیطاں کے کبھی لوگو تمنائی
ہمیں تر غیب دیتا ہے برائی بے حیائی کی

بتائیں کیا تمھیں شیطان کس کس پر اترتے ہیں
یہ جھوٹوں اور بد کاروں کو اپنے بس میں کرتے ہیں


نہ کرنا بندگی شیطاں کی ، آدم کی اولادو
یہ سیدھا راستہ ہے صرف میری ہی عبادت ہو

خدا کے ذکر سے انساں تغافل جب برتتا ہے
امسلط اس پہ شیطاں ہو کے اس کا دوست بنتا ہے

کیا شیطان نے کیوں بات تم نے مان لی میری
نہ مجھ سے تم کرو شکوہ ملامت تم کرو اپنی ۔

(قرآن کی باتیں )​
 
Top