عذاب الٰہی کا ایک کوڑا

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
عذاب الٰہی کا ایک کوڑا
ابن ابی شیبہ ، ہناد اور ابن ابی الدنیا نے عمر بن شر جیس سے روایت کی کہ ایک شخص انتقال کر گیا جس کو لوگ متقی سمجھتے تھے ۔ جب وہ اپنی قبر میں آیا تو فرشتوں نے کہا کہ ہم تم کو اللہ کے عذاب کے سو کوڑے ماریں گے ۔اس نے کہا کیوں ماروگے حالانکہ میں ورع وتقوی کو اختیار کئے ہوئے تھا۔ تو انہوں نے کہا اچھا چلو پچاس ہی ما دیں گے ، پھر وہ بحث کرتا رہا ، حتی کہ وہ فرشتے ایک کوڑے پر آگئے اور انہوں ے ایک کوڑا مارا جس سے تما م قبر بھڑک اٹھی اور وہ شخص جل کر خاکستر ہو گیا پھر اس کو زندہ کیا گیا تو اس نے دریافت کیا کہ اب یہ تو بتاآ کہ تم نے یہ کوڑا کیوں مارا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ایک روز تو نے بے وضو نماز پرھ لی تھی اور ایک روز ایک مظلوم تیرےپاس فریاد لے کر آیا ۔ مگرتو نے فریاد رسی نہ کی ۔ا بو الشیخ نے " کتاب التوبیخ " میں ابن مسعودؓ سے ایسی ہی روایت کی ۔ ( شرح الصدور بشرح حال الموتی والقبور)
استغفرا للہ ثم استغفر اللہ ۔اللھم انی اعوذ بک من عذاب القبر
 
Top