دین ودنیا کی بقا اور چار آدمی

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
دین ودنیا کی بقا اور چار آدمی​
کسی نے فرمایا : دین ودنیا کی بقا چار قسم کے لوگوں کی وجہ سے ہے ۔۱ ۔علماء۔۲۔ امرا ۔۳۔ مجاہدین۔۴۔ تجار۔
کسی زاہد نے اسکی تفصیل اس طرح بیان کی ہے ۔
علماء: انبیاء علیہم السلام کے وارث وامین ہیں ۔لوگوں کو آخرت کی طرف بلاتے ہیں ۔
امرا: مخلوق کے چرواہے ہیں (عام لوگ انہیں کے ذریعہ روزی حاصل کرتے ہیں )
مجاہدین: یہ اللہ کا لشکر ہے جو اللہ کے دشمنوں سے لڑتا اور عام مسلمانوں کی ان سے حفاظت کرتا ہے ۔
تجار: ( تجارت کر نےوالے) اللہ کے امین ہیں جن سے مخلوق کے منافع وابستہ ہیں اس کے بعد فرمایا عام مخلوق ،علماء اور امرا کی اقتدا کرتی ہے ،ار علماء اور امرا میں بگاڑ آجائے تو عام لوگ اس بگاڑ سے نہیں بچ سکتے ۔
غازیوں اور مجاہدین میں فخر وغرور ،نام ونمود اور حرص وطمع آجائے تو وہ دشمن پر غالب نہیں آسکتے ۔
تجار، اگرخیانت وبے ایمانی اوربد دیانتی کرنے لگیں تو مخلوق خدا کو امن چین نصیب نہیں ہو سکتا۔
 
Top