کائنات کا نظام اور قطب

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آج ایک بہت اہم موضوع کو زیر بحث لانا چاہتی ہوں
٭٭٭
کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا میں جتنے ممالک ہیں ان میں سے ہر ایک ملک میں ایک تصرفی انسان کا ہونا ضروری ہے جسے یہ لوگ قطب گردانتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔ تو میرے نادان بھائیو!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ جان لینا چاہیے کہ کائنا ت کا پورانظام اللہ رب کریم کے قبضہ ء قدرت میں ہے اور اللہ رب کریم کے حکم سے اور ارادے سے ہی دنیا کا یہ نظام چل رہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے نادان بھائیو!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا اللہ کے حکم کے بغیر درخت کا ایک پتا بھی ہل سکتا ہے؟
نہیں کبھی نہیں
اللہ رب کریم کائنا ت کے نظام کوچلانے میں کسی قطب وغیرہ کا محتاج نہیں ہے
اس دنیا کے نظام کو چلانے میں اللہ کا کوئی شریک نہیں ۔۔۔۔۔۔وہ وحدہ لاشریک ہے ۔
کائنات میں کوئی تصرفی انسان نہیں
(جس کو اللہ رب کریم نے کائنا ت کے نظام چلانے کا اختیا سونپا ہو بالکل اپنے جیسا )
لہذا
اللہ رب کریم کے سوا کسی نبی یا ولی کے بارے میں اللہ رب کریم جیسی صفات رکھنے کا عقیدہ رکھنا شرکیہ عقیدہ ہونے کی وجہ سے حرام ہے ۔
اللہ ہمیں شرک سے بچائے ۔ آمین

طالب دعا

زنیرہ گل
 
Top