سفیر اسلام حضرت دحیہ بن خلیفہ کلبی رضی اللہ عنہ

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت دحیہ بن خلیفہ کلبی رضی اللہ عنہ جو تاریخِ اسلام میں دحیہ کلبی کے نام سے مشہور ہیں۔
آپ رضی اللہ عنہ اُن صحابۂ کرام میں شامل ہیں جنہیں رسول اللہ ﷺ نے سفیرِ اسلام بناکر شاہِ روم ہرقل کی طرف روانہ فرمایا تھا۔
آپ کا شمار کبار صحابۂ کرام میں ہوتا ہے۔ آپ با اخلاق اور برد بار شخصیت کے حامل تھے۔ آپ کفار کے خلاف جہاد میں بھر پور حصہ لیتے تھے۔
آپ کا شمار اُن صحابۂ کرام میں ہوتا ہے جو فتویٰ بھی دیتے تھے۔
آپ وجیہ النظر شخصیت کے حامل تھے۔
آپ کی خوبصورتی کے متعلق رسول اللہ ﷺنے فرمایا:
جبرائیل میرے پاس دحیہ کلبی کی صورت میں آیا کرتے تھے اور دحیہ ایک خوبصورت شخص تھے ۔
آپ میں قیادت کی تمام خوبیاں موجود تھیں۔ آپ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانے تک حیات رہے اور آپ نے ۵۰ ھ میں وفات پائی۔
 
Top