سفیر ِ اسلام حضرت شجاع بن وہب الاسدی رضی اللہ عنہ

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت شجاع بن وہب الاسدی رضی اللہ عنہ کو السابقون الاولون میں شامل ہونے کی سعادت حاصل ہے ۔ آپ کا شمار بھی سفیر صحابہ کرام میں ہوتا ہے ۔ آپ رضی اللہ عنہ کو حضور نبی اکرم ﷺ نے رئیسِ یمامہ حارث بن ابی شمر غسانی کی طرف سفیر بناکر بھیجا تھاجو کہ بہت نڈر اور جنگجو تھا ۔ آپ رضی اللہ عنہ کا شمار بدری صحابہ کرام میں بھی ہوتا ہے۔ آپ نے حضور نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ تمام غزوات میں حصہ لیا اور بہترین مجاہد ہونے کا ثبوت دیا۔ آپ دراز قد اور کمزور جسم کے مالک تھے ۔ بڑے پختہ عزم اور دلیر تھے۔ آپ رعب دار شخصیت کے حامل تھے۔ آپ کی گفتگو میں بڑی فصاحت و بلاغت ہوا کرتی تھی۔ صبر، حکمت، دانشمندی اور منصوبہ بندی میں یدِ طولیٰ رکھتے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ۱۱ھ میں حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی قیادت میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں مسیلمہ کذاب کے خلاف لڑی گئی جنگ میں جامِ شہادت نوش کیا۔اس وقت آپ کی عمر ۴۵ سال تھی۔
 
Top