سفیر ِ اسلام حضرت سلیط بن عمر والعامری رضی اللہ عنہ

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت سلیط بن عمر والعامری رضی اللہ عنہ دائرۂ اسلام میں داخل ہونے والے اکیسویں صحابی تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ ﷺ نے نجد کے علاقے یمامہ کے دو رئیسوں ہوذہ بن علی اور ثمامہ بن اثال کی طرف سفیر بناکر بھیجا تھا۔ جب اہل مکہ نے مسلمانوں پر ظلم و ستم شروع کیا تو آپ کی حالتِ زار دیکھ کر رسول اللہ ﷺنے حبشہ کی جانب ہجرت کرنے کا حکم ارشاد فرمایا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ بڑے فصیح و بلیغ، تجربہ کا ر، اخلاق حسنہ سے آراستہ، صبرو تحمل کے خوگر، بڑے منصوبہ ساز اور ذہین و فطین صحابی تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں ۱۱ھ میں واقع ہونے والے معرکۂ یمامہ میں مسیلمہ کذاب سے جنگ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کی۔
 
Top