قیمہ سموسے

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
قیمہ: 1 کلو چکن کا
سرکہ: 6 کھانے کے چمچ
سویا ساس: 6 کھانے کے چمچ
دہی : ایک کپ
نمک: حسب ضرورت
مرچ سرخ: حسب ضرورت
گرم مصالحہ پاؤڈر: حسب ضرورت
لہسن: ایک عدد پسا ہوا
ادرک: پسی ہوئی
کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ
سموسہ پٹی
دھنیا سبز: ایک گڈی باریک کاٹ لیں
تیل: 100 ملی لیٹر
ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ لہسن ادرک شامل کریں۔ اور تھوڑا سا فرائی کر لیں۔ اوپر دیئے گئے تمام اجزاء (سوائے سموسہ پٹی اور دھنیے کے ) اس میں شامل کریں۔
قیمے کو اچھی طرح بھون لیں۔ جب پک جائے تو چولہے سے اتار لیں۔
اب اس میں دھنیا شامل کر لیں۔
سموسہ پٹی کو تکون شکل کی پاکٹ بنائیں اور اس میں ایک چمچ قیمہ شامل کر دیں اور سموسے کی شکل بنا دیں۔
اس کو آپ دس پندرہ دن فریز بھی کر سکتے ہیں۔
اب آپ ان کو فرائی کر لیں۔
 
Top