جرم کی عمومی بنیادوں اور جرم کی خصوصی بنیادوں میں فرق

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
جرم کی عمومی بنیادوں اور جرم کی خصوصی بنیادوں میں فرق:

جرم کی عمومی بنیادوں اور جرم کی خصوصی بنیادوں میں فرق یہ ہے کہ عمومی بنیادیں ہر جرم میں یکساں ہوتی ہیں جبکہ جرم کی خصوصی بنیادیں جرم کی نوعیت کے لحاظ سے جدا جدا اور متعدد ہوتی ہیں۔

اسلامی فقہاء کا یہ طریقہ رہا ہے کہ انہوں نے ہر جرم پر بحث کے دوران میں اس کی عمومی بنیادوں اور خصوصی بنیادوں کو یکجا بیان کیا ہے۔ مگر جدید اسلوب قانون کی پیروی کرتے ہوئے عمومی بنیادوں کو فوجداری قوانین کے عمومی بیان میں ذکر کیا جاتا ہے اور خصوصی بنیادوں کو خاص فوجداری قوانین میں علیحدہ علحیدہ ہر جرم کے ذیل میں بیان کیا جاتا ہے۔ (اسلام کا فوجداری قانون, 1988)
 
Top