شوہرکے لیے ہدایات
(۱) اگر بیوی مشترکی مکان میں رہنا پسند نہ کرے تو الگ مکان کا انتظام کرے۔(۲) بیوی کو والدن کے رحم وکرم پر نہ چھوڑے بلکہ خودبھی اس کی ضروریات کا خیال رکھے۔
(۳) اگر والدین یا بہنوں وغیرہ کی طرف سے بیوی کی کوئی جائز شکایت ہو تو خوبصورتی ے ساتھ والدین اور دیگر اہل خانہ کو سمجھائے اور شکایت کو حل کر نے کی کوشش کرے۔
(۴) اپنی آمد کے مطابق بیوی کی ضروریات کا انتظام کرے اوراس میں بخل نہ کرے ۔
(۵) ضروریات مصارف کے علاوہ اپنی حسب حیثیت کچھ زائد رقم بیوی کو ماہانہ دے دیا کرے ، جسےو وہ اپنی مرضی سےخرچ کرے ،اس کا حساب نہ لیا جائے۔
(۶) بیوی اگر بیمار ہو تو اس کے علاج معالجہ کی پوری فکر کرے اور اس کا مزاج پو چھے ۔
(۷) جب گھر میں داخل ہوں سلام کر کے خندہ پیشانی اور مسکراہٹ کے ساتھ داخل ہوں ،تاکہ بیوی بھی خوش ہو اور بچے بھی خوش ہوں۔
(۸)بیوی سے گفتگو ہمیشہ خندہ پیشانی سے کریں ۔
(۹) اگر بیوی کی کوئی کوتاہی ہو تو اس کو نرمی اورمحبت کے ساتھ نصیحت کریں ۔
(۱۰) جہاں تک ممکن ہو غصہ اور سخت کلامی سے اور بات بات پر ڈانٹ ڈپٹ اور ناراض ہو نے سے پر ہیز کریں۔ جاری