وہ باپ جس نے اپنے بیٹوں کیلئے کچھ نہیں چھوڑا

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
وہ باپ جس نے اپنے بیٹوں کیلئے کچھ نہیں چھوڑا
ایک روز خلیفہ منصورعباسی نے عمروابن عبید سے کہا” کوئی نصیحت کرو“
”دیکھی ہوئی بات کہوں یا سنی ہو“ اس نے پوچھا ،میں نے کہا” دیکھی ہوئی کہو“ عمرنے کہا” جب عمربن عبد العزیزؒ کا انتقال ہوا اس وقت ان کے گیارہ لڑکے تھے اورکل ترکہ جوانہوں نے چھوڑا وہ سترہ دینارتھا جوگیارہ لڑکوں میں تقسیم ہوا اس کے برعکس ہشام بن عبد الملک کی موت کا وقت آیا تواس کے بھی گیارہ لڑکے تھے ان میں سے ہرلڑکے کو دس دس لاکھ دینارملے۔
اس کے کچھ دنوں کے بعد میں نے عمربن عبد العزیزؒ کے لڑکے کودیکھا کہ وہ اتنا خوش حال ہوچکاتھا کہ اس نے صرف ایک دن میں ایک سوگھوڑے خداکی راہ میں دئے اورہشام کے لڑکوں میں ایک لڑکے کو میں نے دیکھا کہ وہ راستے میں بیٹھا ہوا تھا اورلوگوں سے خیرات مانگ رہا تھا۔ (جوامع الکلمات)
 
Top