ہمان خانہ کا کرایہ اداکرنا

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
...مہمان خانہ کا کرایہ اداکرنا
حضرت اقدس شاہ عبد القادر رائپوری نوراللہ مرقدہ کی طویل اورشدید علالت میں حضرت کے معالج ڈاکٹر برکت علی مرحوم کے اصرار پر حضرت اقدس کو بجائے بہٹ کے سہارنپورتشریف لاناپڑا اور کچھ زمانہ مدرسہ قدیم کے مہمان خانہ میں ڈاکٹر برکت علی صاحب کی تجویز سے قیام کیا۔ اس سال کی عید الاضحی بھی مدرسہ قدیم کی مسجد میں پڑھی۔ اپنے اس چند روزہ قیام کا حضرت قدس سرہ نے مدرسہ کے چندہ کے نام سے بہت بڑا کرایہ اداکیاجوحضرت قدس سرہ کے خدام کیلئے خاص طورپر سبق آموز اورعبرت انگیز ہے اس ناکارہ( حضرت شیخ الحدیث صاحب) نے بہت عرض کیاکہ حضرت کاقیام مدرسہ کی ضروریات میں داخل ہے مدرسہ کو حضرت کے قیام سے بہت زیادہ نفع ہے مگرحضرت نے منظور نہیں فرمایا۔ خودبھی چندہ کے نام سے کرایہ ادا کیا اورآنے والے مہمانوں سے بھی خاص طورسے تاکید کرکے چندہ دلوایا کہ حضرت قدس سرہ کی وجہ سے ان لوگوں کابھی مدرسہ میں قیام ہوتاتھا۔ خاص طور سے پاکستان سے آنے والے مہمانوں سے بھی چندہ دلوایا۔(اکابر کا تقویٰ)
 
Last edited:

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء

بے شک یہ عظیم لوگ تھے
 
Top