کہانی نمبر 20: قبرستان

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
قبرستان میں بھی کتنی تفریق ہے،

امیر لوگوں کی قبریں،

عالیشان قبریں۔

کسی قبر کا کتبہ سنگ مرمر کا تو کسی کا سنگ ِسرخ کا،لوح پہ تحریر خوش نویس کاتبوں کے ہاتھ کی، خوش نما رنگوں سے مزین۔

درمیانے طبقے کی قبریں سیمنٹ کا کتبہ اوپر چونے کا لیپ، ادھ مٹی لوح، شکستہ مٹے ہوئےحروف،جو پڑھے نہیں جا سکتے

غریب کچی قبریں،بے سروسامان، بے نام و نشا ن جیسے ان کا کوئی والی وارث نہیں۔

رنگو گورکن جب رات کوقبریں کھود کر ہڈیاں چراتا ہے،حکیم بندو خان کو بیچنے کے لئےتونہ جانے کیوںوہاں سے نکلنے والےسب ڈھانچے

ایک جیسے ہوتے ہیں۔
 
Top