سنت علاج حَجامہ یعنی پچھنا لگوانا

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آج کل ایک سنت علاج ’’حَجامہ‘‘ یعنی پچھنا لگوانا - جو جانور کے سینگ کے بجائے پلاسٹک کا کپ لگاکر کیا جارہا ہے، اور اس کو منہ کے بجائے کپ سے کھینچا جاتا ہے، جس کی وجہ سے گندا خون کپ میں آجاتا ہے، یہ چائنا والوں کا قومی علاج بھی ہے، بعض لوگ اس جدید طریقۂ حجامت کو اس لیے سنت نہیں کہتے کہ اس میں جانور کے سینگ سے خون کو نہیں کھینچا جاتا، اُن کی یہ بات غلط ہے، صحیح بات یہ ہے کہ حجامہ سے مقصود فاسد خون نکلوانا ہے، جو اس جدید طریقۂ حجامت سے بھی حاصل ہوجاتا ہے، لہٰذا سنت کی نیت سے اس جدید طریقہ سے حجامہ کروایا جاسکتا ہے، اور اس سے سنت بھی ادا ہوجائے گی۔(۱)
------------------------------
الحجۃ علی ما قلنا :
(۱) ما في ’’ مشکوۃ المصابیح ‘‘ : عن أنس قال : ’’ کان رسول اللہ ﷺ یحتجم في الأخدعین والکاہل ‘‘ ۔ رواہ أبو داود وزاد الترمذي وابن ماجۃ ۔
(ص/۳۸۹ ، کتاب الطب والرقی ، الفصل الثاني ، رقم :۴۵۴۶)
وفیہ أیضًا : عن أبي کبشۃ الأنماري : أن رسول اللہ ﷺ کان یحتجم علی ہامتہ وبین کتفیہ ، وہو یقول : ’’ من أہراق من ہذہ الدماء فلا یضرہ أن لا یتداوی بشيء لشيء ‘‘ ۔ رواہ أبو داود وابن ماجۃ ۔ (ص/۳۸۹ ، کتاب الطب والرقی ، الفصل الثاني، رقم :۴۵۴۲ ، سنن أبی داود :ص/۵۳۹ ، کتاب الطب ، باب في =
 
Top