مسائل قربانی

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
قربانی کا جانور جس میں سات آدمی حصہ لیے ہوئے ہیں اس جانور کو کس طرح ذبح کیا جائے، کیا ہر ایک کا نام لینا چاہیے؟ او رقربانی کی دعا کیا ہے؟

جواب:
قربانی کی دعا یہ ہے: اِنِّیْ وَجَّہْتُ وَجْہِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفًا وَمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَO قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ Oلَا شَرِیْکَ لَہُ وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ Oاللہم منک ولک الخ یہ دعا ذبح کرنے سے پہلے پڑھے، پھر بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر ذبح کرے، اور ذبح کے بعد یہ دعا پڑھے: اللہُمَّ تقبّل مِنّی کما تَقَبَّلتَ من حبیبکِ محمد وخلیلک إبراہیم علیہم السلام اگر ذبح کرنے والا سات شرکاء میں سے ہی ایک ہے تو مِنّي کہنے کے بعد ان چھ شرکاء کا نام لے جو قربانی میں شریک ہیں اوراگر ذبح کرنے والا کوئی خارج شخص ہے تو منی نہ کہے بلکہ من کہے اس کے بعد ان تمام شرکاء کا نام لے اس طرح اللہم تقبل من فلان وفلان وفلان إلخ کما تقبلت إلخ ․

واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
وقت کے مناسبت سے بہت ہی اہم اور ضروری شیئرنگ کی
جزاک اللہ احسن الجزا.
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب جس پر قربانی واجب ہے تو کیا وہ بال او رناخون نہیں کٹواسکتے اتنے میں کہ قربانی نہ کرلے؟ اور قربانی میرے والد صاحب کے نام سے ہوتی ہے تو کیا میں بھی اپنے بال یا ناخون نہیں کٹواسکتا؟ نہیں کٹوایا تو کیا مجھے بھی قربانی کا ثواب ملے گا جب کہ قربانی میرے نام سے نہ ہوکر والد صاحب کے نام سے ہوئی ہے؟

جواب:
جی ہاں! قربانی کرنے والے کے لیے مستحب یہ ہے کہ وہ ذی الحجہ کے آخری عشرہ میں بال اور ناخن نہ کاٹے: وعن أم سلمة رضي اللہ تعالی عنھا أن النبي صلی اللہ قال: إذا رأیتم ہلال ذي الحجة وأراد أحدکم أن یضحي فلیُمسک عن شعرہ وأظفارہ (مسلم شریف: ۲/۱۶۰)

(۲) اگر قربانی آپ کے والد صاحب کے نام سے ہوتی ہے تو آپ پر اپنے بال یا ناخن کا چھوڑنا مستحب نہیں۔

(۳) اگر قربانی آپ کے والد کے نام سے ہوتی ہے تو محض بال یا ناخن نہ کٹوانے کی وجہ سے آپ کو بھی قربانی کا ثواب ملے گا، اس کی صراحت مجھے کسی کتاب میں نہیں ملی۔

واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
عیدالاضحی کا نصاب کیا ہے یعنی کس پر واجب ہے اور کس پر نہیں؟ اوراگر باپ پر واجب ہو تو کیا اس کی اولاد پر بھی واجب ہے؟

جواب:
اگر عیدالاضحی سے مراد آپ کی قربانی ہے تو جس کے پاس زکاة کے نصاب کے بقدر ساڑھے سات (7.5)تولہ سونا یا ساڑھے باون (52.5) تولہ چاندی موجود ہو، یا دونوں ملکر 52.5 تولہ چاندی کے برابر ہوجائے یا 52.5 تولہ چاندی کی قیمت کے برابر نقد روپیہ یا مال تجارت یا گھریلو ساز وسامان جو روز مرہ استعمال میں نہ آتے ہوں ان سب کی قیمت ملاکر 52.5 تولہ چاندی کے برابر ہوتی ہے اور خاص عیدالاضحی کے تینوں دنوں میں سے کسی دن اس کے پاس موجود ہو تو اس پر قربانی کرنا واجب ہے۔ اگر اولاد بالغ ہے اور مذکورہ نصاب قربانی اس کے پاس ہو تو اس پر بھی قربانی علاحدہ واجب ہوگی۔

واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
قربانی کے لیے جانور کتنے سال کا ہونا چاہیے؟

جواب:
اونٹ کم سے کم پانچ سال، گائے، بیل، بھینس، دو سال، اور بکرا، بکری ایک سال کا ہونا شرط ہے، البتہ بھیڑیا دنبہ ایک سال سے کم کا ہو اور اتنا فربہ ہو کہ دیکھنے میں سال بھر کا معلوم ہوتا ہے، تو اس کی بھی قربانی درست ہے: وصح الثني فصاعدًا، والثني ہو ابن خمس من الإبل وحولین من البقر والجاموس وحول من الشاة الخ وصح الجذع ذو سنة أشہر من الضأن إن کان بحیث لو خلط بالثنایا لا یمکن التمییز من بعد ․

واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
کیا قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ بھی شامل کیا جاسکتاہے؟ مثلاً ایک جانور میں سات حصے ہوتے ہیں تو اگر لڑکے کے عقیقہ کے دو حصے اس میں شامل کر سکتے ہیں،باقی پانچ حصے قربانی میں شامل ہو جائیں گے، کیا ایسا ممکن ہے ؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب دینے کی زحمت کریں آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔

جواب:
انچ حصے قربانی اور دو حصے عقیقے کی نیت سے بڑے جانور میں کرلیے جائیں تو درست ہے، فتاوی الہندیہ فتاوی شامی وغیرہ میں صراحت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
میرا ایک بھائی عالم ہے تین ہزارروپیہ پر مدرسہ میں پڑھاتاہے، اس کے پاس سوا دوتولہ سونا ہے ، ایک سال پہلے شادی ہوئی تھی، تقریباً تیس ہزار کا جہیز گھر کے سامان کی شکل میں ہے اور استعمال میں ہے۔ اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ بیماری وغیرہ میں والدین اس کا تعاون کرتے ہیں۔ کیا اس پر قربانی ہے؟

جواب:
اگر قربانی کے ایام میں آپ کے عالم بھائی کے پاس سونے وغیرہ کی مذکورہ ملکیت برقرار رہتی ہے، تو ان پر قربانی واجب ہے۔ وشرائطھا: الإسلام والإقامة والیسار الذي یتعلق بہ وجوب صدقة الفطر الخ (درمختار)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
قربانی کا جانور کریڈٹ کارڈ سے خریدا، کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی سود کے ساتھ کی ،کیا قربانی ہوئی یا نہیں؟

جواب:
قربانی ادا ہوگئی، البتہ سود دینے کا گناہ آپ پر ہوا، آئندہ اس کا خیال رکھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
کیا قربانی کا پیسہ کسی ٹرسٹ کودینا جائز ہے یا پھر خود قربانی کرنی چاہیے؟

جواب:
اپنی قربانی اپنے ہاتھ سے کرنا افضل ہے، اور کسی ٹرسٹ کو دینا جہاں اجتماعی قربانی کا نظم شرعی طور پر ہوتا ہو، بھی جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
قربانی کے جانور کا گوشت غیر مسلم کو دے سکتے ہیں یا نہیں؟ جواب دلیل کے ساتھ دیں۔

جواب:
قربانی کا گوشت غیرمسلم کو دے سکتے ہیں، فتاویٰ ہندیہ میں ہے: ویھب منھا․․․ المسلم والذمي (عالم گیري)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
کراچی میں ایک جماعت ہے جو قربانی کی کھالیں زبردستی لے لیتی ہے۔ کیا ان کو کھال دینے سے قربانی ہو جائے گی، یعنی اگر کھال کی مزید قیمت صدقہ نہ کی جائے تو؟ ان کو کھال نہ دینا ممکن نہیں وہ نہایت بدمعاش لوگ ہیں اور کسی حد تک جاسکتے ہیں؟

جواب:
قربانی کی کھال فروخت کرنے کے بعد ان کی قیمت غرباء مساکین پر صدقہ کرنا واجب ہے، جو لوگ زبردستی قربانی کی کھال لے جاتے ہیں ان کا زبردستی بغیر مالکان کی خوش دلی کے لے جانا گناہ ہے، ان کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ ایسا کریں، بلکہ مالکان کو راضی کرکے لے جائیں اور فروخت کرکے جن مصارف میں خرچ کریں گے ان کی وضاحت کرکے مالکان کو مطمئن کردیں۔ بہرصورت آپ لوگوں کی قربانی صحیح اور درست ہوگئی، کھال کی قیمتوں کے غلط استعمال کرنے کے ذمہ دار لے جانے والے ہوں گے، قربانی کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
یہ سوال جرسی گائے کے بارے میں ہے۔ (۱)کیا اس کی قربانی ہوسکتی ہے؟ (۲)کیا ہم اس گائے کا دودھ پی سکتے ہیں؟ (۳)کیا یہ سور کی نسل سے تعلق رکھتی ہے؟ جرسی گائے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب:
جیسا کہ ہم نے سنا ہے کہ جرسی گائے میں چونکہ بیل کا نطفہ بذریعہ انجکشن گائے کے رحم میں پہنچایا جاتا ہے اور اس سے بچے کی ولادت ہوتی ہے،تو اُسے گائے کا بچہ کہا جائے گا، اور اس کا کھانا اور دودھ پینا حلال ہوگا البتہ قربانی جو ایک عظیم عبادت ہے، اس میں ایسا جانور ذبح کرنا چاہیے جس میں کسی قسم کا شبہ نہ ہو جب غیرمشتبہ جانور بآسانی دستیاب ہوسکتے ہیں تواس قسم کے جانور ذبح نہ کرنے میں احتیاط ہے، اسی عبادت کو بلا مجبوری مشتبہ بنانا درست نہیں۔ اور اس گائے کا سور کی نسل سے تعلق رکھنے کے بارے میں ہمیں علم نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
قربانی کے ذبیحہ کو ذبحکرنے کے وقت کس طرح سلانا چاہیے؟ ہمارے یہاں کوئی ذبیحہ کا سر اتر کی طرف رکھتا ہے اور کوئی دکھن کی طرف۔ برائے کرم اصل طریقہ بتاکر کرم فرماویں۔

جواب:
منھ قبلہ کی جانب ہونا چاہیے اور کوئی تخصیص نہیں جس طرح سہولت ہو ذبح کردیا جائے، البتہ بہتر یہ ہے کہ سر جنوب (دکھن) کی طرف ہوتاکہ ذبح میں سہولت ہو: وأخذ الکبش فأضجعہ علی الیسار وھو الظاھر لأنہ أیسر في الذبح (بذل المجھود: ۴/۷۰)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھال مسجد کے اخراجات کے لیے جیسے امام کی ماہانہ تنخواہ اور طلباء کے اخراجات وغیرہ کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے؟ حتی کہ اگر طالب علم مالدار گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

جواب:
قربانی کی کھال فروخت کرنے کے بعد اس کی قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہے، مسجد کے اخراجات، امام کی تنخواہ وغیرہ میں خرچ کرنا ناجائز ہے، مدرسہ کے طلبہ اگر غریب مستحق زکاة ہیں تو انھیں دی جاسکتی ہے، لیکن اگر مالدار ہیں تو چرم قربانی کی قیمت مالدار طلبہ کو نہیں دی جاسکتی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
کیا ہمیں اول ذی الحجہ سے تیرہ ذی الحجہ تک ناخن اور بال رکھنے ضروری ہیں یا جب تک قربانی کی جائے؟ اسلامی فلسفہ کیا ہے؟

جواب:
(۱) ضروری تو نہیں، البتہ قربانی ذبح ہونے تک مستحب ہے۔

(۲) اجر و ثواب میں اس سے زیادتی ہوجاتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال
قربانی کے جتنے مسائل ہیں سب کے سب بتادیں؟

جواب:
قربانی کے تمام مسائل کی جانکاری کے لیے ان کتابوں کا مطالعہ کیجیے: مکمل و مدلل مسائل قربانی، تاریخ قربانی، احکام قربانی عقل ونقل کی نظر میں، بہشتی زیور میں بھی قربانی کے مسائل ہیں، ان کا مطالعہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
بقرعید میں قربانی میں عقیقہ کی بھی قربانی کرنا کیسا ہے؟

جواب:
درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سوال:
قربانی کے لیے میرے پاس چار بکریاں تھیں گزشتہ رات تین بکریاں چوری ہوگئیں، میں تین دوسری بکریاں خریدنے کی طاقت رکھتا ہوں۔ اس صورت میں قرآن اور حدیث کے مطابق مجھے کیا کرنا ہوگا؟

جواب:
جب آپ صاحب استطاعت ہیں، وہ چاروں بکریاں قربانی کے لیے لی تھیں، تو تین چوری ہوجانے پر تین دوسری بکریاں آپ کے لیے خریدنا ضروری ہیں بشرطیکہ وہ تینوں واجب قربانی کرنے کے لیے خریدی گئی ہوں۔ اور نفلی کی صورت میں دوسری بکریاں خریدنا واجب نہیں، بلکہ بہتر ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
 
Top