قرض لے کر قربانی کرنا

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی

سوال​

میرا سوال یہ ہے کہ کیا قرض لے کر بھی قربانی کی جاسکتی ہے ؟

جواب​

جب قربانی کسی پرفرض نہ ہوتوقرض لےکرقربانی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ شریعت بندوں کو اس چیز کامکلف نہیں بناتی جوان کے دائرہ اختیارمیں نہ ہو۔ گوقرض لے کرکی جانی والی قربانی ادا ہوجائے گی اس کا ثواب بھی ملے گا البتہ اگر قربانی کسی پر فرض ہو اوراس کے پاس نقد رقم نہ ہو تو قرض لے کر قربانی کرنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200531
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
 
Top