شیطان بھاگنے لگا

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ایک شخص سفر کرنےلگا تو شیطان اس کے ساتھ ہوگیا اور سفر کرنے لگا۔ وہ آدمی سفر کرتا رہا اور نمازیں چھوڑتا رہا یہاں تک کہ اس نے فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء میں سے ایک بھی نماز ادا نہ کی۔ جب سونے کا وقت ہوا تو سونے کی تیاری کرنے لگا تو شیطان اس کےپاس سے بھاگنے لگا۔
اس مسافر نے بھاگتے ہوئے شخص سے پوچھا:بھائی خیریت تو ہے۔۔!دن بھر تم نے میرے ساتھ سفر کیا اور اس وقت جب کہ تمہیں آرام کرنا چاہئے تم مجھے چھوڑ کر کیوں بھاگ ہو؟ اس نے جواب دیا کہ میں شیطان ہوں۔۔۔۔ میں نے زندگی میں ایک بار اللہ ﷻ کی نافرمانی کی تو راندۂ درگاہ اور ملعون ہوگیا۔

اے ابنِ آدم!تم نے تو ایک دن میں پانچ بار اللہ ﷻ کی نافرمانی کی۔ نمازوں کو ترک کردیا اور اسے کوئی اہمیت نہ دی۔مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ تیری نافرمانیوں کہ سبب تجھ پر کہیں اللہ تعالیٰ کا عذاب نہ آجائے اور تیرے ساتھ رہنے کے سبب کہیں میں بھی عذاب میں مبتلا نہ کردیا جاؤں ۔۔۔! اسی لئے میں تمہارے پاس سے بھاگ رہا ہوں۔ (منقول ملخص از درۃ الناصحین)
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اللہ اللہ
رب کریم ہمارے ایمانوں کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین
 
Top