(64)ثلاثی مزید فیہ (فعل مجہول)

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ ہَدَانَا لِہٰذَا وَ مَا کُنَّا لِنَہْتَدِیَ لَوْلاَ اَنْ ہَدَانَا اللّٰہُ
رَبِّ اشۡرَحۡ لِىۡ صَدۡرِىۙ‏ وَيَسِّرۡ لِىۡۤ اَمۡرِىۙ‏ وَاحۡلُلۡ عُقۡدَةً مِّنۡ لِّسَانِىۙ‏ يَفۡقَهُوۡا قَوۡلِى

و آخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الانبیاء و المرسلين سيدنا محمد و على آله وصحبه أجمعين

ثلاثی مزید فیہ (فعل مجھول)
ماضی مجہول:
ثلاثی مزید فیہ کے تمام ابواب میں ماضی مجہول بنانے کا قاعدہ ایک ہی ہے جو تین سٹپس پر مشتمل ہے۔
1: آخری حرف کو ویسے ہی رہنے دیں۔
2: آخری حرف سے پہلے حرف پر زیر لگا دیں۔
3: باقی تمام متحرک حروف کی حرکت کو پیش میں تبدیل کر دیں۔
مضارع مجہول:
ثلاثی مزید فیہ کے تمام ابواب میں مضارع مجہول کا قاعدہ بھی ایک ہی ہے یہ قاعدہ بھی تین سٹپس پر مشتمل ہے۔
1: آخری حرف کو ویسے ہی رہنے دیں۔
2: آخری حرف سے پہلے حرف پر زبر لگا دیں۔
3: علات مضارع پر پیش لگا دیں اور باقی حروف کو ویسے ہی رہنے دیں۔
ثلاثی مزید فیہ ابواب سے مجہول:
بابمادہماضی معروفمضارع معروفماضی مجہولمضارع مجہول
افعالن ز لاَنْزَلَیُنْزِلُاُنْزِلَیُنْزَلُ
تفعیلک و رکَوَّرَیُکَوِّرُکُوِّرَیُکَوَّرُ
مفاعلہح س بحَاسَبَیُحَاسِبُحُوْسِبَیُحَاسَبُ
تفعلق ب لتَقَبَّلَیَتَقَبَّلُتُقُبِّلَیُتَقَبَّلُ
تفاعلن ف ستَنَافَسَیَتَنَافَسُتُنُوْفِسَیُتَنَافَسُ
افتعالخ ل فاِخْتَلَفَیَخْتَلِفُاُخْتُلِفَیُخْتَلَفُ
انفعالف ط راِنْفَطَرَیَنْفَطِرُ
---
---
استفعالھ ز ءاِسْتَھْزَءَیَسْتَھْزِءُاُسْتُھْزِءَیُسْتَھْزَءُ



و آخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الانبیاء و المرسلين سيدنا محمد و على آله وصحبه أجمعين

والسلام
طاہرہ فاطمہ
2022-09-15
 
Top