Malang009, ہم آپ کو الغزالی پر خوش آمدید کہتے ہیں

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
اسلام علیکم Malang009!


میں آپ کو اپنی اور الغزالی انتظامیہ کے دیگر منتظمین اور تمام اراکین کی جانب سے الغزالی میں شامل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے
خوش آمدید​
کہتا ہوں ۔ مجھے امید ہے کہ الغزالی پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ اور آپ الغزالی کے ایک اہم رکن کے طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گےـ الغزالی انٹر نیٹ پر اردو زبان کی ترویج و ترقی میں کوشاں ہےـ آیئے اور ہمارے ساتھ آپ بھی اس مقدس فریضہ میں شامل ہو کر الغزالی کو اپنے قلمی تعاون سے نوازیےـ

مجھے یقین ہے کہ الغزالی پر آپ کی دلچسیوں کا تمام تر سازو سامان موجود ہے ۔یہ آپ کا اپنا گھر ہے اور ہم سب یہاں ایک خاندان کی مانند ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو الغزالی سے اور ہم سب کو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

الغزالی پر کوئی بھی مراسلہ پیش کرنے سے پہلے قواعد وضوابط ضرور پڑھ لیں۔

جب آپ الغزالی کی سیر کریں گے تو آپ کو بہت سے ایسے مفید موضوعات نظر آئیں گے جو آپ کی دلچسپی کا سامان ہو سکتے ہیں تو بسم اللہ کیجئے اور الغزالی کے علمی ، ادبی، دینی، اور تحقیقی موضوعات کے مطالعہ کا آغاز کیجئے اور ان موضوعات میں مقدور بھر اضافہ بھی فرمایئےـ
ہم آپ کے قلمی تعاون کے لیے آپ کے شکر گزار ہونگےـ فورم کے استعمال کے دوران کسی بھی پریشانی یا مسئلے کی صورت میں آپ بلا تکلف الغزالی انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آخر میں ایک بار پھر خوش آمدید

آپ کے تعاون کی متمنی
الغزالی انتظامیہ
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
السلام علیکم ملنگ بھائی
اس فورم میں آپ کی شمولیت ہمارے لئے باعثِ صد افتخار ہے
ہم امید کر تے ہیں کہ یہاں آپ کا بہت اچھا وقت گزرے گااور
آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
مرحبا!
 

جمشید

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جولوگ ملنگ صاحب سے ناواقف ہیں ان کو بتادوں.موصوف بہت ہی لائق وفائق ہیں. انٹرنیٹ پر احناف کے دفاع کا فریضہ انجام دیتے ہیں.اہل حق فورم پر ان کے آرٹیکل وغیرہ بھی پڑھے جاسکتے ہیں.بہرحال الغزالی فورم پر ان کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے.امید ہے کہ وہ الغزالی کے میعار اورمقدار دونوں میں اضافہ کریں گے.والسلام
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
جمشید بھائی سچی بات یہ ہے ہمیں ایسے ہی جیالے کی ضرورت ہے۔
سے ملنگ بھائی کو ایک بار پھر اس فورم پر خوش آمدید۔امید ہے اپنی مفید پوسٹ سے ہم سب کو مستفید فرمائیں گے۔
 

اعجازالحسینی

وفقہ اللہ
رکن
naturefull.jpg
 
M

Malang009

خوش آمدید
مہمان گرامی
اسلام علیکم
اور تمام ساتھیوں کو وعلیکم السلام (وہ تمام جنہوں نے سلام کیا تھا)
آپ تمام ساتھیوں کی محبت اور خوش آمدید کا بہت شکریہ ، فقیر علما دیوبند کا روحانی خادم بننے کی کوشش اور اہلسنت والجماعت احناف کے دفاع کا شوق رکھتا ہے ۔ اسی سلسلے میں اکثر غیر مقلدین سے مختلف مسایل پر بحث مباحثہ بھی ہوتا رہتا ہے ، اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔ بلکہ یہ بھی شوق سے زیادہ ضرورت کے تحت ہے کہ کوی اور یہ کام کرتا نہیں مجبورآ مجھے ہی میدان میں کودنا پڑتا ہے ۔ چونکہ میں کالج کا طالب علم ہوں اور اپنے کالج کی تعلیم میں مصروف ہوتا ہوں اسکے علاوہ اہلحق ڈاٹ کام اور حق فورم سے متعلق بہت سے مسایل بھی مجھے دیکھنے پڑتے ہیں اس وجہ سے شاید میں یہاں زیادہ وقت نہ دے سکوں لیکن اگر کوی غیر مقلد آیا اور میری ضرورت پڑی تو انشااللہ بغیر بلاوے کے بھی حاضر ہو جاوں گا ۔
 

شرر

وفقہ اللہ
رکن افکارِ قاسمی
Malang009 نے کہا ہے:
اسلام علیکم
اور تمام ساتھیوں کو وعلیکم السلام (وہ تمام جنہوں نے سلام کیا تھا)
آپ تمام ساتھیوں کی محبت اور خوش آمدید کا بہت شکریہ ، فقیر علما دیوبند کا روحانی خادم بننے کی کوشش اور اہلسنت والجماعت احناف کے دفاع کا شوق رکھتا ہے ۔ اسی سلسلے میں اکثر غیر مقلدین سے مختلف مسایل پر بحث مباحثہ بھی ہوتا رہتا ہے ، اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔ بلکہ یہ بھی شوق سے زیادہ ضرورت کے تحت ہے کہ کوی اور یہ کام کرتا نہیں مجبورآ مجھے ہی میدان میں کودنا پڑتا ہے ۔ چونکہ میں کالج کا طالب علم ہوں اور اپنے کالج کی تعلیم میں مصروف ہوتا ہوں اسکے علاوہ اہلحق ڈاٹ کام اور حق فورم سے متعلق بہت سے مسایل بھی مجھے دیکھنے پڑتے ہیں اس وجہ سے شاید میں یہاں زیادہ وقت نہ دے سکوں لیکن اگر کوی غیر مقلد آیا اور میری ضرورت پڑی تو انشااللہ بغیر بلاوے کے بھی حاضر ہو جاوں گا ۔
محترم ملنگ صاحب
سب سے پہلے میں آپ کی تشریف آوری پر آپ کو دل کی عمیق گہرا ئیوں سے مبار ک باد پیش کرتاہوں اور آپ کا استقبال کرتا ہوں۔اہلا وسہلا مر حبا!
چشم ما روشن دلِ ما شاد کہ آپ الغزالی فورم پر جلوہ ازفروز ہو ئے بعدہ عرض اینکہ مولاناکلیم احمد صاحب قاسمی ہیں اور احقر کی فراغت بھی 1989 میں دارالعلوم دیو بند سے ہو ئی ہے ۔دیو بند یت کیا ہے اور ہمارے اسلاف (علمائے دیوبند) کا طرزِ عمل کیا ہے آپ کے برابر نہ سہی کچھ تو علم احقر کو بھی ہے اور رفیق محترم مولانا کلیم صاحب کو بھی یقینا ہوگا (میری ایک کتاب غیر مقلدیت کا شیش محل اور ایک منظوم کتا بچہ استغفر اللہ شائع ہو چکے ہیں دو تین کتا بیں زیر طبع بھی ہیں ) لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الغزالی فورم سب کو جوڑنا چا ہتا ہے اگر اختلافی بحث کا آغاز ہوا تو بھی اخلاق اور تہذیب کا لحاظ جو ہمارے اسلاف کا شیوہ رہا ہے ،،ضروری ہو گا ،، اس کے بعد اگر کسی کی جانب سے بھی کو ئی منفی اقدام ہو تا ہے توجو کوئی بھی جواب دے گا ہم اس کے ممنون ہو نگیں۔اور الغزالی فورم بھی۔
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
ملنگ بھائی
آپ نے اپنا تعارف کرایا
جزاک اللہ
ما شا ء اللہ بڑی اہم دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
شیخنا مولائی شاہ محمد اہل اللہ دامت بر کاتہم خلیفہ حضرت مولانا شاہ مسیح اللہ خان جلا آبادی رحمۃ اللہ علیہ سے بارہا کسی اللہ والےکا یہ مقولہ سنا۔
خواہ مخواہ ہم کسی کو چھیڑتے نہیں اور جو ہم کو چھیڑتا ہے اس کو چھوڑتے نہیں۔
قصہ مختصر آپ کی تشریف آوری سے بے پناہ مسرت ہوئی تھوڑا سا وقت اس فورم کیلئے نکال کر مفید مراسلوں سے ہمارے علم وعمل میںزیادتی کرتے کیا ہی اچھا ہوتاوالسلام
 
Top