درخواست برائے بیماری

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
ہم نے تو آپ کے ان درج ذیل شعلگی الفاظ سے سہم چڑھ کر لکھا تھا کہ نامعلوم کس لغزش یا غلط بیانی کی پاداش میں آپ حضرت مولانا نور الحسن انور صاحب دامت برکاتہم العالی کو مشورہ ٹھہرا رہے ہیں کہ ناچیز پر الفاظ کے نشتر چلائے جائیں۔
آپ سے عاجزانہ ، عارفانہ گزارش ہے کہ
آپ سلطان معظم و حضرت العلامہ حضرت مولانا نور الحسن انور صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے درمیان تیر و تلوار چلوانے کا اردہ مصمم یا عزم کیے ہوئے ہیں ؟
 
فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
آپ سے عاجزانہ ، عارفانہ گزارش ہے کہ
آپ سلطان معظم و حضرت العلامہ حضرت مولانا نور الحسن انور صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے درمیان تیر و تلوار چلوانے کا اردہ مصمم یا عزم کیے ہوئے ہیں ؟
محترم و مکرم سلطان یہ عرضی تو ہمیں رکھنی چاہیے تھی نہ کہ آپ کو۔
آپ کے الفاظ
جو نشتر آپ نے چلائے اب آپ پر چلیں گے
نہ جانے کیوں فہم و فراست میں نہیں سما رہے۔
 
فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
سلطان کے ارشادات عالیہ ہر کسی کی فہم و فراست میں نہیں سماتے
آپ نے درست ارشاد فرمایا۔ سلطان محترم کیوں حضرت مولانا نور الحسن انور صاحب دامت برکاتہم العالی سے جنگ کا ارادہ مصمم کیے ہوئے ہیں ہم نہیں سمجھ پا رہے۔
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
آپ نے درست ارشاد فرمایا۔ سلطان محترم کیوں حضرت مولانا نور الحسن انور صاحب دامت برکاتہم العالی سے جنگ کا ارادہ مصمم کیے ہوئے ہیں ہم نہیں سمجھ پا رہے۔
محترمہ اس سے قبل آپ کی لفاظی سے مولانا مدظلہ مابدولت کے خلاف لفظی مورچہ سنبھال لیں بہتر یہی ہے اپنی لفاظی کی تلوار میان میں رکھ لیں ۔
فہم و فراست کے گھوڑے دوڑائیے اور الفاظ سلطانی پر غور کرنے کی زحمت اٹھائیے تب آپ کو سلطان کے ارشادات عالیہ کا علم ہو گا ۔
اگر فہم و فراست میں ارشادات عالیہ براجمان نہیں ہورہے تو خدمت عالیہ میں سمجھنے کی درخواست کیجئے
یہ تیروترکش ، نشتر کا اظہار نہ کرتے ہوئے طبل لفاظی جنگ کا قیاس مت کیجئے
اگر مولانا مدظلہ نے آپ کے فرمان کے مطابق کھڑے ہوکر نعرہ لگایا لفظی جنگ کا تو اس لفظی جنگ کا تمام خمیازہ آنجنابہ کی گردن پر ہوگا
 
فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
محترم و مکرم سلطان معظم عالی مقام،عالی تبار، عالی منزلت !
محترمہ اس سے قبل آپ کی لفاظی سے مولانا مدظلہ مابدولت کے خلاف لفظی مورچہ سنبھال لیں بہتر یہی ہے اپنی لفاظی کی تلوار میان میں رکھ لیں ۔
ہمارے پاس لفاظی کی کوئی تلوار تو کیا تیغ، شمشیر، کھانڈا ، کھڑک، حسام ، صمام یہاں تک کہ کوئی سن رسیدہ ڈانٹھی کچھ بھی نہ ہے۔
فہم و فراست کے گھوڑے دوڑائیے اور الفاظ سلطانی پر غور کرنے کی زحمت اٹھائیے تب آپ کو سلطان کے ارشادات عالیہ کا علم ہو گا ۔
اگر فہم و فراست میں ارشادات عالیہ براجمان نہیں ہورہے تو خدمت عالیہ میں سمجھنے کی درخواست کیجئے
یہ تیروترکش ، نشتر کا اظہار نہ کرتے ہوئے طبل لفاظی جنگ کا قیاس مت کیجئے
ہم ضرور بالضروران ارشادات عالیہ کی فہم میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کریں گے۔
اگر مولانا مدظلہ نے آپ کے فرمان کے مطابق کھڑے ہوکر نعرہ لگایا لفظی جنگ کا تو اس لفظی جنگ کا تمام خمیازہ آنجنابہ کی گردن پر ہوگا
اگر آپ غور رسی فرمائیں تو مہلک سایہ شب الفاظ آپ نے ارشاد فرمائے تھے۔ باقی ہم تو بارہ حکم نادار ہیں۔
 
فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
خمیازہ اس کے سر ہو گا جس نے شروعات لائی۔ اور شروعات ہم نے نہیں بلکہ حضرت محترم عالی مقام جناب سلطان نے کی۔
اور اس موضوع میں شہسوار فلک ہوتے ہوئے بھی ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں؟؟؟
 
محمدشعیب

وفقہ اللہ
رکن
سلطان کے ارشادات عالیہ ہر کسی کی فہم و فراست میں نہیں سماتے
ہم بچپن سے پچپن کے ہوگئے یہ تھوری آج تک سمجھ نہیں آئی
کہ وجوہات کیا ہیں آپ ہر کسی کے فہم و فراست و عقل و دانش میں سما نہیں پاتے
اللہ سلامت رکھے میرے پیرو مرشد کو
 
Top