بروفات حضرت قاری انیس الرحمن علیہ الرحمہ

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بروفات حضرت قاری انیس الرحمن علیہ الرحمہ
استاذ تجوید وقرأت مدرسہ عربیہ ریاض العلوم چوکیہ گورینی ،جون پور ، یوپی​
واقعہ دل دوز اک سب کو سناتا ہوں سنو
دفعتا جو پیش آیا ہے شب جمعہ سنو
بجھ گیا قصر ریاضی کا اچانک اک چراغ
دے گیا اہل مدرسہ کو جدائی کا وہ داغ​

نام تھا اس کا انیس اور انس کا پیکر تھا وہ
تھا اکیلا وہ مگر مانند اک لشکر تھا وہ
شان تھی جس کی نرالی بات تھی اس کی عجیب
جو کوئی ملتا اچانک اس سے ہو جاتا قریب​

باغ تجوید وقرأت کا تھا وہ اک با غباں
روز روشن کی طرح تھا جس کا علم وفن عیاں
خدمت قرآن چوالیس برس تک کر گیا
تشنگان علم کو سراب وہ کرتا رہا​

اگی جس دم قضا سب کو رلا کر چل دیا
اور ہمیشہ کے لئے سب کو بھلا کر چل گیا​

مغفرت کردے خدایا بخش دے ان کی خطا
اور کر فردوس میں اعلی مقام ان کو عطا​

کار ساز ما ہے تو اور ہے تو ہی نعم الوکیل
سارے ہی پسماندگاں کو کر عطا صبر جمیل
اے خدا اظہار کی بس آخری ہے یہ دعا
جاؤں جب دنیا سے تو ایمان پر ہو خاتمہ
(اظیار الحق نعمانی بنگال)​


 
Last edited:
Top