رنگینی وِلال !!!

ایم راقم

وفقہ اللہ
رکن
فیسبک پہ آج ایک تصویر نظر سے گزری جو ایک رنگینی بلی کی تھی آدھی کالی اور آدھی سفید بہت پسند آئی سوچا اس پہ کچھ اشعار کہوں یقیناً ایک بلی کی انسان سے اپنی خوبصورتی کا مکالمہ !!!

دیکھ مجھ کو غور سے میں شاہکارِ ذوالجلال۔
اتنا مت ہو تو پریشاں ہوں میں رنگینی وِلال۔

میں ہوں تخلیقِ خدا میں حسن میں نایاب ہوں۔
دیکھ کر تصویر میری کیوں ہے تجھ پر یہ ملال۔

سن مجھے ہی شیر کی خالہ کہا جاتا ہے سن۔
اے شریف انساں مرے بارے ہے تیرا کیا خیال۔

میری یہ سب چال ڈھال اللہ کی ہے سب عطا۔
چھوڑ راقم اب نہ کرنا مجھ سے کوئی بھی سوال۔

ایـــᷟـــــم راقـــᷟــͥــᷭــⷽــᷢــــم نقشـــͥــᷘــᷡــⷽــⷡــⷩــᷤــᷭــⷽــᷡـــــبندی
 
Top