اماں عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کا یوم وصال 17 رمضان المبارک

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
صدیقہ ۔
حمیرا -
طیبہ ۔
طاہرہ ۔
عالمہ۔
فاضلہ۔
فقیہ۔
ام عبدالله حبيبة الرسول اماں عائشہ رضہ اللہ تعالیٰ عنہا.
صدیق اکبر کی لخت جگر ۔
حبیب کبریا امام الانبيا۔حضور نبی کریم ﷺ کی زوجہ اقدس اماں عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کا یوم وصال 17 رمضان المبارک

امی عائشہ بنت ابی بکر رضی اللہ عنھا
ابوبکر صدیق کی صاحبزادی تھیں۔ والدہ کا نام زینب تھا۔ ان کا نام عائشہ لقب صدیقہ اور کنیت ام عبد اللہ تھی۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے سن 11 نبوی میں حضرت عائشہ سے نکاح کیا اور 1 ہجری میں ان کی رخصتی ہوئی۔ رخصتی کے وقت ان کی عمر ساڑھے گیارہ برس تھی۔ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ نو برس گزارے۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وصال کے 48 سال بعد 66 برس کی عمر میں بنو امیہ کے حکمران امیر معاویہ کے دور میں انتقال ہوا۔ حضرت عائشہ کو علمی حیثیت سے عورتوں میں سب سے زيادہ فقیہہ اور صاحب علم ہونے کی بنا پر چند صحابہ کرام پر بھی فوقیت حاصل تھی۔ فتوے دیتی تھی اور بے شمار احادیث ان سے مروی ہیں۔ خوش تقریر بھی تھیں۔

 
Top