ندوہ تجھے سلام ہے:

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
ندوہ تجھے سلام ہے:
(ناصرالدین مظاہری)
دینی مدارس میں جدید وقدیم داخلوں کی بھیڑبھاڑ اپنے عروج پرہے، اکثرمدارس میں سابقہ طرزاورروش پرداخلوں کی کارروائیاں چل رہی ہیں،طلبہ کاہجوم اپنے داخلوں کی آس اوریاس میں ٹامک ٹوئیاں مار رہاہے،نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن،کھانے کے تولالے پڑے ہوتے ہیں،طلبہ ایک لمبے وقفہ تک اس مدرسہ سے اس مدرسہ،اس جامعہ سے اس جامعہ دوڑدوڑ کرتھک چکے ہوتے ہیں،ایسی مشکل گھڑی میں اگرکوئی ادارہ یہ اعلان کردے کہ داخلوں کی کارروائی کے لئے آنے والے طلبہ کاداخلہ چاہے جب ہوانھیں کھاناپہلی فرصت اورپہلی حاضری سے ملے گاتوآپ خودفیصلہ کیجئے مسافرطلبہ ،پریشان طلبہ اورحیران کے دل سے ادارہ کے لئے کیسی کیسی پرخلوص دعائیں نکلیں گی۔ادارہ اورادارہ کی انتظامیہ کی کس قدرپذیرائی ہوگی۔اللہ تعالیٰ بھی کتناخوش ہوں گے کہ دینی تعلیم کے حصول کے لئے حیران وسرگرداں ایک بڑی تعدادکوسکون کی دوروٹیاں میسرہوگئی ہیں۔ندوہ نے یہ کام کیاہے اورخوب کیاہے،ندوہ نے اسی پربس نہیں کیا،طلبہ کی دوڑیں نہیں لگوائیں بلکہ ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعدکہہ دیاکہ داخلہ کی تمام ترتفصیلات،قیام ورہائش کی وضاحت،درجہ بندی کی تفصیل ، اسباق شروع ہونے کی اطلاع وغیرہ طالب علم کے موبائل نمبرپربذریعہ میسیج بھیج دی جائے گی۔چنانچہ بعض طلبہ کے موبائل پرآنے والے میسیج میں نے بھی دیکھے اوراہالیان ندوہ کے لئے دل سے دعائیں نکلی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ادارہ کوخوب ترقی دے کہ اس نے طلبہ کے لئے راحت وآسانی کاقابل تقلیدنمونہ چھوڑا ہے۔
 
Last edited by a moderator:
Top