کہیں الله سے نظر ہٹ نہ جائے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمت اللہ علیہ نے جب دارالعلوم دیوبند کی بنیاد رکھی تو انہوں نے اس کے اصول ہشت گانہ میں ایک اصول یہ لکھا کہ ”ہم دارالعلوم کے لئے مستقل آمدنی کا کوئی ذریعہ قبول ہی نہیں کریں گے“

لوگوں نے پوچھا: کیوں

فرمایا: اس لئے کہ کہیں الله کی نظر ہم سے ہٹ نہ جائے اور الله کی مدد رک نہ جائے،
ہمارے اکابر اللّٰہ کی ذات پر اس طرح یقین اور بھروسہ رکھتے تھے اور ان کے اسی یقین کی بدولت الله تعالیٰ ان کو یہ سب نعمتیں عطا فرماتے تھے

(از اقتباس: خطبات فقیر، ج ٢٩ ص ١٤٣
از افادات: حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم)
 
Top