گلؔ مقیّد

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
الغزالی فورم نے قارئین کرام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم اراکین الغزالی جنہوں نے اس فورم کے لیے اپنے قیمتی الفاظ لکھے ان الفاظ کو کتابی شکل دیکر قلم نگار کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا جا سکے۔
حسب وعدہ فورم کی ہونہار،ملنسار،منتظم اعلیٰ محترمہ زنیرہ عقیل صاحبہ کے قلم سے نکلنے والے ’’شاعری‘‘ کے شاہکار ’’گلؔ مقیّد‘‘ کے عنوان سے آپ حضرات کی خدمت میں پیش کی جا ری ہے۔
یہ کتاب’’واردات دل‘‘،’’پیام زیست‘‘،’’نگارشات داؤد‘‘ کی طرح مضامین پر مشتمل تو نہیں لیکن یہ کتاب ایک اصلاحی،تربیتی شاعری پر مشتمل ہے۔شاعری ایک ایسی چیز ہے کہ جس سے انسان اپنی بات احسن طریقے سے سمجھا سکتا۔شاعری سے معاشرہ کی اصلاح کرسکتا ہے،شاعری سے سب کو جوڑ بھی سکتا ہے۔بڑے بڑے شعراء آئے ،ان کے کلاموں نے قوموں کے اندر ایک روح سی پھونک دی۔ان کے الفاظ کی گہرائی بہت کچھ سمجھااور سکھلا جاتی ہے۔ اسی طرح یہ کتاب بھی آپ کو بہت کچھ سمجھا اور سکھلا جائے گی اور معاشرہ کی بہت سی چیزوں سے رُو بَرو بھی کروا جائے گی۔
امید کرتاہوں جس طرح قارئین کرام نے ہمیں گزشتہ کتب میں اپنی محبت سے نوازا اور پسند کیا ، ان شاءاللہ یہ کتاب بھی آپ کی امیدوں پر پورا اُترے گی۔​

VRs8yao.jpg


آن لائن پڑھیں۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کے لے درج ذیل فائل پر کلک کریں۔

ہمیں آپ کی تجاویز کا شدت سے انتظار رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔!
انتظامیہ الغزالی فورم
 

Attachments

  • گل مقید.pdf
    6.7 MB · مناظر: 3

رعنا دلبر

وفقہ اللہ
رکن
موتیوں کو ایک دھاگے میں پرو کر سلطان و آپ کی ٹیم نے کمال کردیا۔
تمام موتیوں کو ایک جگہ اکھٹا کرکے ہمیں دینے کا آپ سب کا شکریہ
میں ان شاءاللہ اپنی سب دوستوں سے اس کو ضرور شئیر کروں گی۔
اللہ پاک شرف قبولیت سے نوازیں اور آپ سب کو اجر عظیم عطا فرمائیں۔
سلامت رہیں۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
موتیوں کو ایک دھاگے میں پرو کر سلطان و آپ کی ٹیم نے کمال کردیا۔
تمام موتیوں کو ایک جگہ اکھٹا کرکے ہمیں دینے کا آپ سب کا شکریہ
میں ان شاءاللہ اپنی سب دوستوں سے اس کو ضرور شئیر کروں گی۔
اللہ پاک شرف قبولیت سے نوازیں اور آپ سب کو اجر عظیم عطا فرمائیں۔
سلامت رہیں۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
سلامت رہیں
 
Top