اللہ اکبر کی جگہ قصداً "آللہ اکبر" پڑھنا

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اگر نماز میں کوئی شخص اللہ اکبر کی جگہ قصداً "آللہ اکبر" پڑھ لے، تو ایسا شخص دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا اور اگر قصداً نہ پڑھے، بلکہ بھولے سے پڑھ لے، تو کافر تو نہیں ہوگا، لیکن نماز فاسد ہوجائے گی۔



روح المعانی میں ہے:

"«والله» أصله الاعلالي إله كما في الصحاح أو الإله كما في الكشاف- ولكل وجهة- فحذفت الهمزة اعتباطا (3) على الأظهر وعوض عنها الألف واللام." (سورة الفاتحة، ج:1، ص:57، ط:دار الكتب العلمية)

فتاوی عالمگیری میں ہے:
"ولو قال: الله أكبر مع ألف الاستفهام لايصير شارعًا بالاتفاق، كذا في التتارخانية ناقلًا عن الصيرفية." (کتاب الصلاۃ، ج:1، ص:68، ط:دار الفکر)

الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:
"اعلم أنّ المدّ إن كان في الله، فإما في أوله أو وسطه أو آخره، فإن كان في أوله لم يصر به شارعا وأفسد الصلاة لو في أثنائها، ولايكفر إن كان جاهلًا؛ لأنه جازم." (کتاب الصلاۃ، ج:1، ص:480، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم




فتوی نمبر : 144407100968
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
 
Top