سالگرہ مبارک!

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
موم بتیاں جل رہی ہیں، روشن چہرے بیوقوف نہیں ہیں اور گلاب بطور محبت کے دھاگے جیسمین اور للی کے ساتھ ، ہر پھول اس دن پر خوش ہے!
دیکھو ، مجھے یہ دن یاد ہے!
میں چاہتی ہوں
آپ کی سالگرہ پر
ایسا تحفہ آپ کو دیا جائے
کہ ساری زندگی آپ کو یاد رہے
پھر ایک لمحہ کے لئے سوچا
چیزیں تو ماند پڑ جاتی ہیں۔۔۔
ایک دن کے بعد یا ایک مہینے بعد یا کچھ سالوں کے بعد
پھر اچانک۔۔۔۔
خلاء میں میرے ہاتھ بلند ہوئے
اورالتجا کی رب کریم کے حضور
کہ۔۔۔۔
آنے والے موسموں میں
غم کے گہرے بادل کبھی بھی تمہارےپاس نہ آنے پائیں
تمہاری کی آنکھوں کی روشنی یونہی چمکتی رہے
تمہارے خوبصورت کونپل سے ہونٹوں پر
تبسم تیرتی رہے
تمہارے چہرے پر حیا کا نور قائم رہے تاحیات
اللہ پاک تمہیں سلامت رکھے
کبھی غروب آفتاب میں
مڑ کر اگر پیچھے دیکھو تو
بہت سی خوش رنگ یادیں
تمہارے دل کو سدا لہراتے چشموں اورکھلتے پھولوں میں بدل دے
میری دعا ہے رب جلیل سے
ہر گزرتے لمحے تمہاری جھولی کو
پیار، سکھ ، چین، سکون، خوش حالی سے بھرتا رہے
میرے بھائی خوش رہو ، سلامت رہو ، آباد رہو ، نصیب عظیم رہیں، خوشیاں مقدر ہوں ، غم دور ہوں ، ہنسو مسکراؤ، خوشیوں کی بہار رہے۔
والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنو ، دل کا چین سکون و قرار بنو ۔
تمہارے ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہو۔
بھائی بہنوں کی جان ہوتے ہیں اللہ پاک تمام بہن بھائیوں کی جوڑی سلامت رکھے آمین۔
آمین ثم آمین
سالگرہ مبارک ہو !
 
Top