کتاب و سنّت ہیک ہو چکی ہے

منگول

وفقہ اللہ
رکن
السلام عليكم
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کتاب و سنّت کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا ہے اور جن لوگوں نے کبھی کتاب سے کتاب منگوائی ان کی تفصیلات ای میل، نمبر اور دیگر تفصیلات کے ساتھ انٹرنیٹ پر سامنے آ گئی ہیں۔بعید نہیں محدث فورم کا ڈیٹا بھی سامنے آ جائے
اور جو لوگ کتاب و سنّت استعمال کر رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ کچھ عرصے کیلئے کتاب و سنّت کا استعمال بند کر دیں۔ یا نیچے دی گی احتیاط پر عمل کریں
احتیاطیں
١- جو افراد کتاب و سنّت یا محدث فورم کا استمال کرتے رہے ہے وہ اپنا ای میل کا پاس ورڈ تبدیل کریں اور وہ پاس ورڈ رکھیں جو پہلے کبھی استعمال نہیں کیا
٢- ای میل اور کسی دوسری ویب سائٹ کا پاس ورڈ ایک نہ ہو
٣- کتاب و سنّت سے جو کتاب بھی ڈونلوڈ کریں اسکو پہلے اس ویب سائٹ سے سکین کریں اگر وائرس سے صاف ہے تو پھر استعمال کریں
٤- اپنے موبائل یا کمپیوٹر میں کوئی اچھا انٹی وائرس مکمل سیکورٹی والا انسٹال کریں، kaspersky یا bitdefender
bitdefender تیس دن کے لئے دستیاب ہے اگر تیس دن بعد بھی کسی بھائی کو چاہیے وہ پی ایم میں رابطہ کرے
٥- اپنے ای میل پر کسی کی طرف سے سینڈ کیا گیا کسی بھی لنک یا فائل کو اوپن نہ کریں جسکو کو اپ جانتے نہیں یا اس ویب سائٹ پر سکین کر کے دیکھ کر استعمال کریں ،چاہے وہ کوئی بھی وورڈ فائل ہو یا پی ڈی ایف
٦- اپنے ای میل پر اور دوسری ویب سائٹ پر ٹو ایف اے کو اون کر لیں
٧-- سب سے زیادہ خاص اگر کسی بھائی نے انٹرنیٹ پر اپنی فائلز کو سیو کیا ہوا ہے انکا بیک اپ کر لو اور اگر کوئی فیملی فائلز ہیں انکو ڈیلیٹ کر دیں
اگر کسی کو یہ پوسٹ اچھی لگی ہو تو دعا کی درخواست ہے

الله نگہبان
 
Top