دین کی جڑ

محمد طیب قاسمی

وفقہ اللہ
رکن
حضرت عائشہ رضٰی اللہ عنہاسےروایت ہےکہ میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے سنا :اللہ عزوجل نےمیرےپاس وحی بھیجی ہے کہ جوشخص علم دین کی طلب میں راہ مسافرت اختیار کرےگا،میں اس کے لیےجنت کاراستہ آسان کردوں گا ،اور میں نےجس شخص کی دونوں آنکھیں لےلیں تومیں ان دونوں آنکھوں کے عوض اسکو جنت دوں گا۔اورعلم میں زیادتی،عبادت میں زیادتی سے بہتر ہے اور دین کی جڑ،پرہیزگاری اختیارکرنا ہے:
بیہقی
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
qasmi نے کہا ہے:
حضرت عائشہ رضٰی اللہ عنہاسےروایت ہےکہ میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے سنا :اللہ عزوجل نےمیرےپاس وحی بھیجی ہے کہ جوشخص علم دین کی طلب میں راہ مسافرت اختیار کرےگا،میں اس کے لیےجنت کاراستہ آسان کردوں گا ،اور میں نےجس شخص کی دونوں آنکھیں لےلیں تومیں ان دونوں آنکھوں کے عوض اسکو جنت دوں گا۔اورعلم میں زیادتی،عبادت میں زیادتی سے بہتر ہے اور دین کی جڑ،پرہیزگاری اختیارکرنا ہے:
بیہقی

بے شک علم دین ایک بڑی نعمت ہے.
حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ فر ماتے ہیں ''آج کل مشغلہ علم دین سب سے اچھا ہے. دین کی تعلیم سے بہتر آج کل کوئی خدمت نہیں ،جس کو خدا تعالیٰ علم دے تو اس کے لئے اس سے بہتر اور کوئی مشغلہ نہیں ،اس کی آج کل سخت ضرورت ہے.اور فضلیت بھی اس کی اس قدر ہے کہ شائد کسی دوسرے عمل کی ہو جب تک تعلیم کا سلسلہ چلایا جائیگاقیامت تک نامہ اعمال میں ثواب بڑھتا جائیگا .
 
Top