کہاں تجھ سے لعل وگہر چاہتا ہوں

  • موضوع کا آغاز کرنے والا قاسمی
  • تاریخ آغاز
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
حمد

کہاں تجھ سے لعل وگہر چاہتا ہوں
عنایت کی تیری نظر چاہتا ہوں

سفینہ گناہوں کا ہے ڈوبنے کو
تری رحمتوں کا بھنور چاہتا ہوں

تری جستجو میں بھرا در بدر میں
جبیں کیلئے تیرا در چاہتا ہوں

وہ سر کیا؟ جو جھک جائے ہر ایک در پر
جھکے درپہ تیرے وہ سر چاہتا ہوں

ہوں مقبول میری دعائیں ہمیشہ
زباں میں مری وہ اثر چاہتا ہوں

خوشی سے گزر جائے یہ زندگانی
سکوں دے جو دل کو وہ گھر چاہتا ہوں

ملے دو جہاں میں مجھے کا میابی
وہ رستہ،وہ علم وہنر چاہتا ہوں

نہ بھٹکوں کبھی تیری راہوں سے یارب
تری رحمتوں کی ڈگر چاہتا ہوں

خدا ،بخش دینا مجھے آخرت میں
کہ جنت کی شام وسحر چاہتا ہوں

سدا تو ہی تو دل میں میرے رہے بس
کسی کا نہ اس میں گزر چاہتا ہوں

سلامت رہے دل میں ایماں ملک کے
بس اتنا مرے چارہ گر چاہتا ہوں

ملک مومن بھیونڈی .بشکر یہ انقلاب







 

عندلیب

وفقہ اللہ
رکن
وہ سر کیا؟ جو جھک جائے ہر ایک در پر
جھکے درپہ تیرے وہ سر چاہتا ہوں

خدا ،بخش دینا مجھے آخرت میں
کہ جنت کی شام وسحر چاہتا ہوں

بہت خوب! آمین
 
Top