مرغ مسلم

عندلیب

وفقہ اللہ
رکن
مرغ مسلم

rec1.png


اجزاء:
ثابت مرغ: 11/2 کیلو
لیموں کا عرق: 5 چھوٹے چمچے
دہی: 1 کپ
ادرک لہسن پسا ہوا : حسب ذائقہ
نمک: حسبِ ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر: حسبِ ذائقہ
پیاز : 3 عدد(درمیانے سائز)
کالی مرچ ثابت: 6 عدد
لونگ ثابت: 6 عدد
چھوٹی الائچی: 8 عدد
تیل: 11/2 کپ

ترکیب:

مرغ میں لیموں اور نمک لگا کر کانٹے سے گود لیں اور آدھ گھنٹے رکھ دیں۔ پیاز باریک کاٹ لیں اور تیل میں سنہری تل کر پلیٹ میں نکال لیں اور ہاتھ سے اچھی طرح مسل لیں ، اب مسلی ہوئی پیاز میں پسی ہوئی ادرک لہسن ، نمک ، سرخ مرچ ڈال کر ملائیں ، دہی پھینٹ کر پیاز کا آمیزہ ڈالیں اور مزید پھینٹیں ، اب پیاز کے تیل میں مرغ ڈال کر دونوں جانب سرخ تل لیں، سرخ ہوجائے تو دہی کا آمیزہ ڈالیں ساتھ ہی ثابت لونگیں ، الائچی ، اور کالی مرچ ڈالیں۔ آنچ دھیمی کریں، آمیزہ بھن جائے تو چولھا بند کردیں اور مرغ مسالے سمیت ڈش میں نکال کر گرم گرم نوش فرمائیں.
 

جمشید

وفقہ اللہ
رکن
الغزالی کچن کارنر میں یہ زبردست آئٹم شیئر کیاہے.کئی بار پہلے مرغ مسلم کھاچکاہوں مگرہوٹلوں.
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
اعجازالحسینی نے کہا ہے:
بناکر دیکھیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھیا بننے کے بعد موڈیٹر صاحبان اور اس ناچیز کو نہ بھو لئے گا؟
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
کلیم احمد قاسمی نے کہا ہے:
اعجازالحسینی نے کہا ہے:
بناکر دیکھیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھیا بننے کے بعد موڈیٹر صاحبان اور اس ناچیز کو نہ بھو لئے گا؟

کیا اعجاز صاحب مرغ مسلم بننے لگے ہیں '@^@|||
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
اللہ نہ کرے ہمارے بھیا پر ایسا وقت آئے۔
 

راجہ جی

وفقہ اللہ
رکن
کلیم احمد قاسمی نے کہا ہے:
اللہ نہ کرے ہمارے بھیا پر ایسا وقت آئے۔

اگر تو آپ کے بھیا شادی شدہ ہیں تو پھر یہ دعا شاید مؤثر نہ ہو :(tv)
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
راجہ جی نے کہا ہے:
کلیم احمد قاسمی نے کہا ہے:
اللہ نہ کرے ہمارے بھیا پر ایسا وقت آئے۔

اگر تو آپ کے بھیا شادی شدہ ہیں تو پھر یہ دعا شاید مؤثر نہ ہو :(tv)

ہااہاہاہاہہاہااہاہاہاہاہ کیا بات ہے
 
Top