یوم بہار کے پرمسرت موقع پر

جمشید

وفقہ اللہ
رکن
اس فورم پر بہت سے افراد صوبہ بہار سے تعلق رکھتے ہیں ان کیلئے یہ نذرانہ یوم بہار کے موقع سے
یوم بہار کے پر مسرت موقع پر
شکیل سہسرامی​
چاروں طرف ہے پھیلی محبت بہار کی
بیدل کی شخصیت ہے عنایت بہار کی
ہندوستاں کی شان ہے عظمت بہار کی
انسانیت ہے اصل میں دولت بہار کی
دیدہ ورو سے لائق عزت بہار ہے
اعلیٰ زمین ہند پہ اس کا وقار ہے​
آب و ہوا ہے دیکھئے بہتر بہار کی
تعریف ہوتی رہتی ہے اکثر بہار کی
عظمت نہیں کسی سے بھی کم تر بہار کی
حالت نہیں کسی سے بھی بدتر بہار کی
ہے مرتبہ بلند و بالا بہار کا
رتبہ ہے پورے ملک میں اعلیٰ بہار کا​
بہتی اسی بہار میں گنگا مہان ہے
ندی جو آج نازش ہندوستان ہے
سب جانتے ہیں بدھ کو ملا یاں گیان ہے
لوگو اشوک چکر یہاں کا نشان ہے
سانسوں میں ہے بسی ہوئی خوشبو بہار کی
تصویر بے مثال ہے ہر سو بہار کی​
دنیا میں ہو رہی ہے قیادت بہار کی
ہر ملک کررہا ہے حمایت بہار کی
ہر شخص آشنا ہے ہمارے بہار سے
ہر دل میں جاں گزیں ہے محبت بہار کی
کچھ واسطہ نہیں ہے خزاں کو بہار سے
دیکھا نہ کیجئے کبھی نفرت کو پیار سے​

 
Top