میں اہلحدیث(غیر مقلد، وہابی) کیوں نہیں بنا ؟

خادمِ اولیاء

وفقہ اللہ
رکن
یکے از نوجوانانِ اہل سنت والجماعت لاہور

مجھے یہ کہہ کر اہلحدیث (غیر مقلد، وہابی) بننے کی دعوت دی گئی کہ اہلحدیث مذہب میں امتیوں کے قول و رائے کی بجائے دین کا ہر مسئلہ خالص قرآن وحدیث سے بتایا جاتا ہے۔چنانچہ میں نے اس دعوے کی حقیقت جاننے کے لئے مندرجہ ذیل سوالات پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر عبد الرحمن مکی، (پہاولپوری) کے علاوہ مختلف اہل حدیث علماءسے کئے لیکن خالص قرآن وحدیث کے بدلے خالص گالیوں سے اور نازیبا کلمات سے جواب دیا گیا ۔ لہٰذا میں اہلحدیثوں کے اس جھوٹے دعوے پر مطلع ہونے کے بعد نہ صرف یہ کہ اہلحدیث مذہب میں داخل نہ ہوا بلکہ میں ان کی گمراہی سے بچنے پر اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ، وہ سوالات یہ ہیں!

(۱) لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ: ےہ کلمہ صحیح ہے یا غلط؟ اگر صحیح ہے تو اسی ترتیب کے ساتھ دونوں جزیں اکٹھی انہی لفظوں کے ساتھ قرآن مجیدیا صحاح ستہ میں دکھادیں اور وہ حدیث پوری سنداورعربی الفاظ کے ساتھ تحریر کردیں اور اگر غلط ہے تو اس کا اعلان فرما دیں اور لکھ کر دیدیں۔

(۲) بعض اہلحدیث علماءکہتے ہیں کہ لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ پڑھنے کےلئے نہیں بلکہ صرف جھنڈے پر لکھنے کےلئے ہے یہ سچ ہے یا جھوٹ؟ اگر جھوٹ ہے تو جن لوگوں نے یہ بات کہی ہے وہ گناہ گار ہوئے یا نہیں انکو توبہ کرنی چاہیے یا نہیں؟ اوراگر سچ ہے تو وہ حدیث نقل فرمادیں جس میں نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ یہ کلمہ صرف جھنڈے پر لکھنے کےلئے ہیں پڑھنے کےلے نہیں۔ نیز یہ بھی بتا دیں کہ جو لوگ یہ کلمہ زبان سے پڑھتے ہیں وہ گناہ گار ہیں یا نہیں؟

(۳) حدیث کی تعریف یہ کی جاتی ہے نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم کا قول ،فعل اور تقریر یعنی دوسرے آدمی کے کام کرنے پر آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کا سکوت کرنا یہ تعریف قرآن میں ہے یا حدیث میں، اگر قرآن میں ہے تو وہ آیت پڑھ دیں اور حدیث میں ہے تو وہ حدیث سنا دیں بلکہ آیت وحدیث تحریر کر دیں۔

(۴) کیا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے حدیث پر عمل کر نے کا حکم دیا ہے؟ کیارسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم نے حدیث پر عمل کرنے کی ترغیب دی ہے؟ کیارسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم نے حدیث پر عمل نہ کرنے کی کوئی وعید سنائی ہے؟اس پر آپ ایک ایک حدیث با حوالہ تحریر فرمادیں لیکن یاد رکھیں کہ حدیث کے لفظ کی صراحت ہو اور اگر آپ کے نزدیک حدیث اور سنت ایک چیز ہے تو اس پر حدیث پیش کریں جس میں نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ حدیث اور سنت ایک چیز ہے۔ آپ اپنی رائے پیش نہ کریں۔ نیز اگر حدیث اور سنت ایک چیز ہے توکیا وجہ ہے کہ آپ نے احادیث میں سنت پر عمل کر نے کا حکم دیا ہے۔ سنت عمل کرنے کی ترغیب ہے اور سنت سے اعراض کرنے پرو عید ہے کسی ایک حدیث میں بھی لفظ حدیث بول کر عمل کرنے کا نہ حکم ہے نہ ترغیب ہے ۔ اور نہ ہی حدیث پرعمل نہ کرنے پر کوئی وعید ہے۔

(۵) کیا کسی حدیث میں صراحت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم اہلحدیث تھے یا محمدی تھے ؟ کیا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے جماعت صحابہ کرام ؓ ”جماعت اہلحدیث“ یا”محمدی جماعت “ رکھا ہے؟ کیا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنے تیئس سالہ زمانہ نبوت میں صرف ایک مرتبہ اپنے لئے یا ایک لاکھ چوبیس ہزار یا کم وپیش صحابہ کرام ؓ میں سے ایک صحابی کےلئے اہلحدیث یا محمدی کا لفظ استعمال فرمایا ہے ؟ کیا کسی صحابی نے کسی تابعی نے کسی تبع تابعی نے کسی محدث نے کسی فقیہ نے کسی مفسر نے فرنگی دور سے پہلے اپنا لقب محمدی رکھا ہے؟ اور اس نام پرجماعت بنائی ہے؟ باحوالے تحریر فرما ویں۔

(۶) رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کا روضہ پاک بدعت ہے یانہیں؟ اگر بدعت نہیں تووہ آیت یا صحیح صریح حدیث پیش فرما ئیں۔ جس میں روضہ اقدس بنانے کا حکم ہے اور اگر بدعت ہے تو اس کا گرانا واجب ہے یا نہیں؟اورجو حکومت اس بدعت کی حفاظت کرے ہو بدعتی ہے یا نہیں؟ اس کے خلاف جہاد فرض ہے یا نہیں؟ نیزاگر مکہ ومدینہ پر اہلحدیثوں کا قبضہ ہوجائے تو وہ روضہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی حفاظت کریں گے یا گرائیں گے؟

(۷) مسجد کے محراب اور مینار بنا نے کا حدیث میں حکم ہے یا نہیں؟ اگر حکم ہے تو حدیث تحریر فرمادیں اور اگریہ حکم نہیں ہے تو بیت اﷲ اور مسجد نبوی کے مینار بدعت ہیں یا نہیں؟ انکو بنانے اور ان کی حفاظت کرنے والی حکومت بدعتی ہے یا نہیں؟ اور ایسی بدعت والی مسجد نماز کا کیا حکم ہے؟ اگر اہلحدیث مکہ ومدینہ پرقابض ہو جائیں تو وہ بیت اﷲ اورمسجد نبوی کے مینار باقی رکھیں گے یا گرادیں گے؟

(۸) مکہ ومدینہ میں نماز جنازہ جو حنفیوں کی طرح پڑھایا جاتا ہے۔ جبکہ غیرمقلدین کا طریقہ اس کے خلاف ہے ؟ان میں سے کونسا طریقہ صحیح ہے کو نسا غلط ہے؟آئمہ حرمین جو حنفیوں کی طرح نماز جنازہ پڑھا رہے ہیں وہ قرآن وحدیث سے منحرف ہوئے ہیں یا نہیں؟ ان کے متعلق کیا فتویٰ ہے؟اور جن لوگوں کو مکہ یامدینہ میں موت نصیب ہوتی ہے اور ان کی نماز جنازہ حنفی طریقہ کے مطابق آئمہ حرمین پڑھاتے ہیں ۔ وہ لوگ نماز جنازہ کے بغیر دفن ہوئے ہیں یا نہیں؟اگر وہ نمازجنازہ کے ساتھ دفن ہوئے ہیں تو ہندو پاک میں غیر مقلدین بغیر نماز جنازہ کے دفن ہونے کا فتویٰ کیوں لگاتے ہیں؟

(۹) نمازجنازہ کی ایک یا دو تکبیریں رہ جائیں تو نمازجنازہ کس طرح پوری کی جائے تو صحیح صریح حدیث سے جواب دیں۔

(۱۰) الشیخ محمد بن عبد اﷲ السبیل نے اپنے مکتوب میں صا ف لکھا ہے کہ آئمہ حرمین حنبلی ہیں یہ مکتوب”شرعی فیصلے“نامی کتاب میں ان کے پیڈ پر لکھا ہوا موجود ہے اس سے شیخ موصوف اوردوسرے آئمہ حرمین مشر ک ہوئیں ہیں یا نہیں؟ ان کے پیچھے نماز جائز ہے یا ناجائز؟

(۱۱) حنفی مشرک ہیں یا نہیں؟ اگر مشرک نہیں توآپ تقلید کو شرک کیوں کہتے ہیں اور اگر مشرک ہیں تو ان کے ساتھ نکاح کرنے کا،انکی نماز جنازہ پڑھنے،ان کو اہلحدثیوں کے نمازجنازہ میں شریک کرنے کا کیا حکم ہے ؟نیز اگر پاکستان میں اور سعودیہ میں اہلحدیثوں کی حکومت قائم ہوجائے تو وہ حنفیوں اورحنبلیوں سے زکوة وصول کریں گے یا جزیہ؟نیز ان کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے؟

(۱۲) انگریز کے دورسے پہلے پورے عالم اسلام میں کوئی ایک مسجد بتائیں جس کا نام جامع مسجد اہلحدیث یا محمدی مسجد ہو؟

(۱۳) صحیح بخاری میں جوتی پہن کر نماز پڑھنے کا باب ہے جس میں حدیث ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم جوتی کے ساتھ نمازپڑھا کرتے تھے ۔ جبکہ بخاری میں جوتی اتار کر نماز پڑھنے کی کوئی حدیث نہیں ہے اور دوسر ی کتابوں کی حدیث بقول اہلحدیث صاحبان صحیح بخاری کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی تو اس صورت میں جوتی اتار کر نماز پڑھنا صحیح بخاری کے خلاف ہے یا نہیں؟ اور جوتی اتار کر نماز پڑھنے والے لوگ گناہ گار ہیں یا نہیں؟

(۱۴) مقتدی تکبیر تحریمہ آہستہ کہتا ہے۔ اسی طرح اکیلا نمازی بھی تکبیر تحریمہ آہستہ کہتا ہے اس پر صحیح صریح مرفوع حدیث پیش فرمائیں۔

(۱۵) اگر ثنا ءکی جگہ فاتحہ پڑھ لے تواس شخص کےلئے کیاحکم ہے؟ اس پر سجدہ سہو واجب ہے یا نہیں؟ صحیح صریح مرفوع حدیث سے جواب دیں۔

(۱۶) غیر مقلدین اپنے دعوے کے مطابق کسی حدیث کو بھی نہ صحیح کہہ سکتے ہیں نہ ضعیف کیونکہ اﷲ و رسول نے کسی حدیث کو نہ صحیح کہا ہے نہ ضعیف بلکہ امتیوں نے اپنی رائے سے کسی حدیث کو صحیح اور کسی کو ضعیف کہا ہے۔غیر مقلدین امتیوں کی تقلید کر کے صحیح حدیث کو قبول کرتے ہیں اور ضعیف حدیث کو رد کرتے ہیں حالانکہ غیرمقلدین کے نزدیک تقلیدشرک ہے ۔ نیزامتیوں کی رائے غلط ہو سکتی ہے ممکن ہے انہوں نے جس حدیث کو صحیح کہا ہے وہ ضعیف ہو اور جس کو ضعیف کہا ہے وہ صحیح ہو کیونکہ معصوم صرف نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات ہے! کیا نبی پاک صلی اﷲعلیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ فقہاء کی تقلید شرک ہے اور محدثین کی تقلید شرک نہیں؟فقہا ءسے غلطی ہوسکتی ہے اور محدثین معصوم ہیں؟
 

نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن
بہت خوب حضرت ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ عمدہ تحریر ہے ۔۔۔ کاش کے غیر مقلدوں کی سمجھ میں آ جائے

اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے ۔۔۔
 

مظاہری

نگران ای فتاوی
ای فتاوی ٹیم ممبر
رکن
واہ واہ ،بہت خوب،بڑھیا،عمدہ،کمال کا،لا جواب
واقعی پوسٹر چھپواکر مشتہر کرنے کے قابل
جزاک اللہ
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
مجھے یہ کہہ کر اہلحدیث (غیر مقلد، وہابی) بننے کی دعوت دی گئی کہ اہلحدیث مذہب میں امتیوں کے قول و رائے کی بجائے دین کا ہر مسئلہ خالص قرآن وحدیث سے بتایا جاتا ہے۔چنانچہ میں نے اس دعوے کی حقیقت جاننے کے لئے مندرجہ ذیل سوالات پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر عبد الرحمن مکی، (پہاولپوری) کے علاوہ مختلف اہل حدیث علماءسے کئے لیکن خالص قرآن وحدیث کے بدلے خالص گالیوں سے اور نازیبا کلمات سے جواب دیا گیا ۔ لہٰذا میں اہلحدیثوں کے اس جھوٹے دعوے پر مطلع ہونے کے بعد نہ صرف یہ کہ اہلحدیث مذہب میں داخل نہ ہوا بلکہ میں ان کی گمراہی سے بچنے پر اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ۔

جی ہاں یہی وہ خوشنما جال ہے جس میں یہ کم علم اور سیدھے سادھے حنفی نوجوانوں کو پھنساتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور جب کسی صآحب علم و فن سے سامنا ہو جاتا ہے تو پھر قرآن و حدیث سے بھاگتے ہیں اور امتیوں کے اقوال میں پناہ لینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ۔ ۔
اللہ کریم ان غیر مقلدین کے شر سے ہماری حفاثت فرمائے آمین ۔
جزاک اللہ خیرا
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
یہ قرآن وحدیث کے نام پر بہت بڑا فتنہ ہے جو نئی نسل کو قرآن وحدیث کے نام پہ گمراہ کر رہے ہیں ،،،، ماشاء اللہ مضمون میں درج سوالات نوجوان یاد کر لیں تو یہ ایسے بھا گیں گے جیسے کوا غلیل سے بھا گتا ہے
 

اعجازالحسینی

وفقہ اللہ
رکن
بہت ہی خوب مجیب بھیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واقعی آپکی پوسٹ نے کمال کر دیا








جو مرضی کہہ لیں لیکن ان کے پاس ان سوالات کا جواب نہیں ہے
 

اصلی حنفی

وفقہ اللہ
رکن
بہت خوب سوالات اٹھائے گئے ہیں سمجھدار آدمی پڑھتے ہی پہنچان جائے گا کہ سوالات کی کیاحقیقت ہے۔ہمیں لب کشائی کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ہم بحث کرکے ٹائم ضائع کرنا چاہتے ہیں ۔والسلام
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
اصلی حنفی نے کہا ہے:
بہت خوب سوالات اٹھائے گئے ہیں سمجھدار آدمی پڑھتے ہی پہنچان جائے گا کہ سوالات کی کیاحقیقت ہے۔ہمیں لب کشائی کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ہم بحث کرکے ٹائم ضائع کرنا چاہتے ہیں ۔والسلام

بہت خوب اصلی حنفی صاحب ! غالباً آپ سمجھدار واقع نہیں ہوے ۔ تبھی تو آپ سوالات کو سمجھ کو ان کی حقیقت پر لب کشائی فرمانے کی جراء ت نہیں کر سکے ۔۔۔!
 
Top