اللہ میاں کے نام ایک بندے کا خط

مظاہری

نگران ای فتاوی
ای فتاوی ٹیم ممبر
رکن
پوسٹ ماسٹر نے خطوط دیکھے تو حیرت زدہ رہ گیا ایک لفافے پر ایڈرس لکھا تھا
جناب اللہ میاں کو ملے
عرشِ اعظم آسمان نمبر ۷
ماسٹر نے اسے چاک کیا کہ پڑھ کر تو دیکھوں اس میں کیا لکھاہے،اندر لکھا تھا
سلام مسنون کے بعد خدمت میں معروض ہوں کہ میں بہت غریب آدمی ہوں لاچار اور مجبور ہوں ،غربت اور غم سے چورہوں ،کئی دنوں سے بے حد پریشان ہوں ،دو سو روپے کی سخت ضرورت ہے جب کہیں سے بھی نہ مل سکے تو آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں براہِ کرم دو سو روپے بھجوا دیجئے،بہت ممنون ہوں گا ،بہت مشکور ہوں گااب اور کہاں جاؤں اور کس سے مانگوں؟
فقط والسلام، نیچے مکتوب منہ کا نام اور پتہ تحریر کیا گیا تھا ،ماسٹر جی کا دل پسیج گیا اور انھوں نے اس غریب کی مدد کا فیصلہ کرلیا ،انھوں نے اس کو بلوایا اور کہا کہ تمہارا منی آرڈر آیا ہے ،اوراسے دوسو روپے دے دئے،
اگلے دن ماسٹر جی کو پھر اسی ایڈرس کے لئے لکھا گیااسی آدمی کا خط ملا،ماسٹر جی کادل دھک دھک کرنے لگا کہ روز روز کیسے اس کا مطالبہ پورا کیاجائے گا؟اس نے خط کھولا ،اندر لکھا تھا ،
اللہ میاں جی ،آپ کا بے حد شکریہ ،دو سو روپے مجھے مل گئے ہیں مگر آئندہ ڈاک خانے والوں کے ذریعہ نہ بھجوانا ان کا کچھ بھروسہ نہیں۔
 

مظاہری

نگران ای فتاوی
ای فتاوی ٹیم ممبر
رکن
محمد نبیل خان نے کہا ہے:
جناب اس کے پاس حسن تو ہو گا مگر زن نہیں ہو گی

جناب نبیل بھائی اگر اس کے پاس زن نہ ہوتی تو شاید اس کو یہ درد انگریز(انگیز) خط بڑی سرکار کو لکھنے کی نوبت نہ آتی،یقینا اس کے پاس زن تو تھی مگر حسن سے ہی "کورا اورکوری" تھے
 
Top