مولانا ابو بکر غازی پوری کی رحلت

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مولانا ابو بکر غازی پوری کی رحلت​

مولانا ابو بکر غازی پوری کا جمعیت علماء ہند دہلی کے دفتر میں کل انتقال ہوگیا ۔حضرت بڑی علمی وروحانی شخصیت رہے ہیں ،آپ کے علم سے ہندوستان ہی نہیں بلکہ کئی ممالک کے افراد فیض یاب ہوئے ہیں ۔آپ کی تصنیفات علماءکیلئے تسلی کا سامان رہی ہیں۔ آج کے پُر فتن دور میں جہاں حدیث کی غلط تشریح اور فقہ دشمنی عام ہورہی ہے ، ان فتنوں کا تعاقب بڑے کا میاب انداز سے آپ فر مارہے تھے ، آپ کے انتقال پر جمعیت العلماء میسور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات کو بلند فر مائے اور آپ کے چھوڑے ہوئے علمی ورثے سے تا قیامت عالم کو فیضیاب کرے۔( بشکریہ سیاست نیوز)
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
اناللہ وانا الیہ راجعون
اللہ مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلُندی کے ساتھ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے نوازے۔ آمین
 

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
اناللہ وانا الیہ راجعون

مولانا کی وفات اہلسنت والجماعت کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے اور آپ کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ بلاشبہ پُر نہیں ہو سکتا ۔ ۔

اللہ مولانا مرحوم کی دینی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے اٰمین ثم اٰمین​
 

اعجازالحسینی

وفقہ اللہ
رکن
اناللہ وانا الیہ راجعون

اللہ رب الّعزت مرحوم کے درجات بلند فرمائے ! آمین

امت مسلمہ کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
إنا لله وإنا إليه راجعون

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے
اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے.
 
Top