میرے مولیٰ تیرا شکر واحسان ہے

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
میرے مولیٰ تیرا شکر واحسان ہے​

رب کائنات کے کرم،نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل الغزالی اپنے وجود کا ایک سال پورا کرنے جارہا ہے۔ اس مدت میں کتنے نشیب وفراز سے گزرنا پڑا ،کتنی مرتبہ ذہنی خلجان کا شکار ہونا پڑا ۔اس کا تذکرہ فضول ہے البتہ جن مخلص دوستوں نے ایسے وقت میں سہارا دیا ،دلاسا دیا۔اور اپنی دعاؤں سے نواز ا ان سب کا شکریہ ۔
ہم چاہتے ہیں کہ وہ تمام خامیاں جو باقی رہ گئیں ہوں ۔وہ تمام کمیاں جن کی طرف توجہ نہ گئی ہو وہ تمام ضروریات جن کی اشد ضروت ہو ۔تمام ناظمین ،منتظمین ، اراکین ،بہی خواہان فورم نشاندہی فر مائیں اور مشوروں سے نوازیں ۔تاکہ مزید بہتری لائی جا سکے۔

ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خور شید ومبیں
ورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا بات بنے۔​
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
آپ سب کو بہت بہت بہت مبارک ہوں الغزالی فورم کی سالگرہ اللہ سے دعا ہے یہ فورم اور کامیاب اور ترقی کرے آمین​
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
سب سے پہلے ان حضرات کو مبارکباد جنکی کاوش سے ہندوستان کا نام بھی اردو اسلامی فورم میں شامل ہوا۔ میرا یہاں آنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن اعجاز بھائی کا حکم ہوا اور قاسمی صاحب کی محبت نے یہاں قید کرلیا۔ یہاں بہت چیزوں کی کمی ہے لیکن بے شک یہاں ایسی چیزیں بھی ہیں جو دوسرے فورمز پر نہیں ہیں۔ میری خدمات و صلاحیتیں منتظم اعلٰی کے ہر حکم کی منتظر ہیں۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شاہ صاحب یہ آپ کا بڑا پن ہے کہ ڈھیر ساری محبتوں سے نواز رہے ہیں۔جو کمی آپ محسوس کرہے ہیں ان کا تذکرہ بھی فر مائیں۔
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
سب سے بڑی کمی جو اس فورم پر ہے وہ یہ کہ ذمہ داران اپنے موضوعات تو لکھ لیتے ہیں لیکن دوسرے اراکین کے موضوعات پر تبصرے نہیں کرتے ہیں۔ ایک رکن اپنا قیمتی وقت مراسلہ لکھنے میں لگاتا ہے اور بشمول میرے ذمہ داران ان مراسلہ جات کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں اس وجہ سے اراکین آنا چھوڑ دیتے ہیں۔
جناب والا! اگر ذمہ داران کو صرف اپنے مراسلے لکھنے ہیں تو مجھ سمیت فورم کو ایسے ذمہ داران کی ضرورت نہیں ہے۔
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم !
بے شک یہ فورم اپنی نوعیت کا ایک منفرد فورم ہے اور دین ودنیا کا حسین امتزاج لیے ہوئے مگر واقعی اس میں کافی کچھ بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔۔۔ تاہم بعض جگہ اردو املاء کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔۔۔۔!
مثال کے طور پر جب کوئی نیا ذاتی پیغام موصول ہوتا ہے تواس کی جو اطلاع موصول ہوتی ہے
وہ کچھ اس طرح ہوتی ہے {دو نا پڑھا پیغام موجود ہے } اس سے بہتر جملہ اس طرح ہو سکتا ہے ۔ آپ کے ان پڑھے پیغامات = 2
اسی طرح اور بھی کئی جگہ مختلف جملہ کا ترجمہ مزید بہتر کیا جا سکتا ہے ۔۔۔!
کسی وقت میں وقت نکال کر ان شاء اللہ ان کی نشاندہی کروں گا۔۔۔ بلکہ میرا خیال ایک نیا تھریڈ شروع کیا جانا چاہیئے جس میں تمام اراکین کی آراء لینی چاہئے کہ اس فورم پر کس جملہ میں اردو ترجمہ کی غلطی ہے یا کس جملہ کا مزید بہتر ترجمہ کیا جا سکتا ہے ۔۔۔۔! وغیرہ
شکریہ۔۔۔!
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بہت بہت شکریہ ذی شان صاحب۔خوشی ہوئی آپ نے غلطیوں کی نشاندھی فر مائی انشاء اللہ ضرور کوشش کی جائیگی۔
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
ذیشان نصر نے کہا ہے:
السلام علیکم !
بے شک یہ فورم اپنی نوعیت کا ایک منفرد فورم ہے اور دین ودنیا کا حسین امتزاج لیے ہوئے مگر واقعی اس میں کافی کچھ بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔۔۔ تاہم بعض جگہ اردو املاء کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔۔۔۔!
مثال کے طور پر جب کوئی نیا ذاتی پیغام موصول ہوتا ہے تواس کی جو اطلاع موصول ہوتی ہے
وہ کچھ اس طرح ہوتی ہے {دو نا پڑھا پیغام موجود ہے } اس سے بہتر جملہ اس طرح ہو سکتا ہے ۔ آپ کے ان پڑھے پیغامات = 2
اسی طرح اور بھی کئی جگہ مختلف جملہ کا ترجمہ مزید بہتر کیا جا سکتا ہے ۔۔۔!
کسی وقت میں وقت نکال کر ان شاء اللہ ان کی نشاندہی کروں گا۔۔۔ بلکہ میرا خیال ایک نیا تھریڈ شروع کیا جانا چاہیئے جس میں تمام اراکین کی آراء لینی چاہئے کہ اس فورم پر کس جملہ میں اردو ترجمہ کی غلطی ہے یا کس جملہ کا مزید بہتر ترجمہ کیا جا سکتا ہے ۔۔۔۔! وغیرہ
شکریہ۔۔۔!
وعلیکم السلام
برادر عزیز از جان میں سوچ رہا تھا کہ مجھے یہ کام کرنا چاہیئے لیکن قدرت خداوندی مجھے وقت نہ ملا اور یہ عظیم کام آپکے حصے میں آیا امید ہے اس طرح فورم میں مزید نکھار آئے گا۔
آپکا یہ مجھ ناکارہ پر بڑا احسان ہوگا۔
 

خادمِ اولیاء

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
دنیائے فورمز پر منفرد خصوصیات کے حامل علمی دنیا کے ملک ہندوستان کا نہایت خوبصورت
دینی،اصلاحی،علمی،ادبی،اور بے شمار خوبیوں سے مزین ومرقع اور بحرِ بے کنارالغزالی فورم نے ایک سال میں جو نمایاں کامیابی حاصل کی ہے یہ یقینآ لائقِ تحسین وقابلِ ستائش ہے۔
نیزمنتظمین حضرات کے لیے ایک بہترین خراج تحسین ہے،یہاں میری نظر زیادہ تر دینی،علمی اوراسلامی مضامین پر رہتی ہے،
یقین کریں مجھ جیسے طفلِ مکتب اور ناسمجھ کو تو بہت فائدہ ہواہے یہاں پر۔
صمیم قلب سے دعاہے کہ اللہ تعالی اس عظیم اسلامی فورم کو خوب ترقی وپذیرائی سے نوازے اور اس کے جمیع منتظمین کو اپنا قرب خاص عطاکرے ،اور اس فورم کی رونقوں میں اضافہ کرنے کی، جہد مسلسل ودیگر کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔آمین۔
ایک سال کی تکمیل پر ایلیان الغزالی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتاہوں
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مولانا آپ کے قلم سے نکلا ہر جملہ ہمارے لئے سند قبولیت کا درجہ رکھتا ہے۔ اس کے لئے الغزالی فیملی بیحد ممنون ومشکور ہے۔دعا فر مائیں بارگاہ رب العٰلمین میں قبولیت کے شرف سے نوازا جائے ۔

اس کے باوجود ہمارے گذارش ہے ۔اگر غیر شرعی افعال کا ارتکاب ہورہا ہو ۔یا کسی قسم کی کوئی کمی ہو تو نشاندھی فر مائیں۔ بڑی خوشی ہوگی۔

نوٹ تمام لکھنے والوں اور مبارک باد دینے والوں سے گذارش ہے وہ لفظ‘‘ سالگرہ‘‘ کے متبادل کوئی لفظ استعمال کریں ،مولانا کا شکر گذار ہوں انہوں نے اس کی طرف تو جہ دلائی ۔شکریہ۔
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ
ماشاءاللہ الغزالی فورم ایک سال کی عمر کو پہنچنے والا ہے ۔ میری اللہ کریم کے دربار میں دعا ہے کہ میرا کریم رب الغزالی فورم کی عمر و زینت میں مزید وسعتیں عطا فرمائے آمین اور ہر شریر کے شر اور ہر حاسد کی نظرِ بد سے حفاظت فرمائے آمین ۔ اس کے ساتھ ساتھ میں تمام دوستوں کی خدمت میں تکمیلِ سال کی مبارک باد پیش کرتا ہوں
 

نورالاسلام

وفقہ اللہ
رکن
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں الغزالی فورم کے ایک سال پورا ہونے پر الغزالی انتظامیہ و مدیران و ممبران کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ اور اللہ کریم کے دربار میں دعا گو ہوں ۔ یا اللہ اس فورم : الغزالی : کو مزید ترقی عطا فرما اور امتِ مسلمہ کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرما اور اندرون بیرون سازشوں سے حفاظت فرما آمین یا رب العٰلمین
 

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
السلام علیکم
یہ فورم اپنی نوعیت کا ایک منفرد فورم ہے
اور آپ سب کو بہت بہت بہت مبارک ہوں الغزالی فورم کی سالگرہ اللہ سے دعا ہے یہ فورم اور کامیابی اور ترقی کرے آمین
 

نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن

:::^^::: :::^^::: :::^^::: :::^^:::
رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پہ ناز کرے
تیری یہ عمر اور بھی خدا دراز کرے
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
:)/\:) :)/\:) :)/\:) :)/\:)
 

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپریل 2011 میں الغزالی کا میں حصہ بنا '@^@||| شروع میں حاضری رہی پھر شائید کوئی الغزالی سائیٹ میں کوئی مسئلہ تھا یا پھر کچھ ہماری آزمائش تھی کہ الغزالی فورم کھلتا نہیں تھا ۔ ۔ پھر کچھ عرصہ بعد ٹرائی کی تو کھل گیا ۔ ۔ بہر حال آنا جانا رہا اور پھر قاسمی صاحب اور شاہ صاحب کی نظر کرم ہمارے اوپر پڑی صرف پڑی نہیں بلکہ جم گئی '+_+ اور ہم یہیں کے ہو کے رہ گئے
ابھی کچھ دنوں سے مصروف ہیں مگر الغزالی کی یاد برابر آتی رہی ۔ ۔ ۔ سچی مچی

بہر حال یہ تو بتا دیں سال کب ہونے والا ہے ؟ ہو گیا یا ہونے والا ہے ؟^o^||3 ^o^||3

دعا ہے کہ اللہ اس رشتے کو قائم رکھے اور الغزالی فورم اردو فورمز کی دنیا میں صف اول میں نظر آئے اٰمین​
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top