مفتی عابدالرحمٰن مظاہری نے کہا ہے:
السلام علیکم
میں نے اس سافٹ ویر کو ڈاؤن لوڈ کرلیا ہے اور انسٹال بھی کرلیا ہے مگر وہی پریشانی ہے عبارت تو عربی دکھا رہا ہے لیکن باقی آپشن چائینا زبان میں ہیں اور یہ پریشانی کافی ٹائم سے ہے میں کیوں کہ ونڈو سیون ہی استعمال کرتا ہوں اس لیے کہ یہ میری مجبوری ہے ایکس پی میرے سسٹم میں نہیں چلے گی کوئی مستقل حل ہو تو رہنمائی فرمائی جائے
اس کے علاوہ قرآن و حدیث سافٹ ویر بھی آتا ہے وہ اگر مل جائے تو بڑی کرم فرمائی ہوگی
محترم! مکتبہ شاملہ کی زبان ونڈوز میں سیون میں درستانے کے لیے درج ذیل اقدامات کریں۔
کنٹرول پینل میں جائیں۔
Region and Language پر کلک کریں۔
Administratives پر کلک کریں۔
Change System Locale پر کلک کریں
اور لسٹ سے سعودیہ عربیہ یا کوئی عربی ملک چن لیں۔
آپ کا سسٹم ری سٹارٹ مانگے گا، ری سٹارٹ کے بعد ان شاء اللہ شاملہ عربی میں ہوگی۔
اب تصاویر میں ملاحظہ کریں۔
@[مفتی عابدالرحمٰن مظاہری] @[ابن ہمام] @[alheri]